Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / ممالک / آسٹریلیا / ڈیوڈ وارنر کی سنچری، ہیڈن کا ریکارڈ برابر

ڈیوڈ وارنر کی سنچری، ہیڈن کا ریکارڈ برابر

تین میچز میں کم اسکور پر آئوٹ ہونے کے بعد آسٹریلوی اوپنر نے سنچری جڑ کر فارم بحال کرلی۔

آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ون ڈے میں آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کی فارم بھرپور انگڑائی لے کر پھر جاگ اُٹھی ہے، وہ گزشتہ تین اننگز میں بڑا اسکور کرنے میں کامیاب نہیں رہے تھے مگر سڈنی میں انہوں نے تمام حساب چکتا کردیئے۔

ڈیوڈ وارنر نے ففٹی 35 بالز پرمکمل کرنے کے بعد احتیاط سے کھیلتے ہوئے اگلی 35 بالز پر 20 رنز بنائے اور پھر اسپیڈ پکڑتے ہوئے 98 بالز پر سنچری مکمل کرلی۔ یہ ان کے کیریئر کی 12 ویں سنچری ہے۔

رواں سیزن میں وارنر نے 13 اننگز میں پانچویں سنچری اسکورکی ہے، اس طرح انہوں نے ایک سیزن میں سب سے زیادہ سنچریوں کا میتھیو ہیڈن کا آسٹریلوی ریکارڈ برابر کردیا۔

آخر کار وارنر کو حسن علی نے وکٹ کیپر محمد رضوان کی مدد سے قابو کیا مگر تب تک انہوں نے 119 بالز پر 130 رنز بناکر ٹیم کی پوزیشن مضبوط کردی تھی۔ ان کی اننگز میں 2 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے۔

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

اظہرعلی پرایک میچ کی پابندی عائد

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ون ڈے کپتان اظہرعلی پر ایڈیلیڈمیں آسٹریلیاکے خلاف کھیلے گئے آخری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے