Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / اہم موضوعات / ڈیوڈوارنرکی ایک اننگزسے کئی ریکارڈز پاش پاش

ڈیوڈوارنرکی ایک اننگزسے کئی ریکارڈز پاش پاش

آسٹریلیاکے اوپننگ بیٹسمین ڈیوڈوارنرنے پاکستان کے خلاف سڈنی ٹیسٹ کے پہلے ہی روز بڑا اعزاز پالیاہے جوکسی ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھانے کے وقفے سے قبل سنچری اسکورکرنے والے دُنیاکے پانچویں بلے باز بن گئے ہیں جبکہ وہ سڈنی میں تیزترین سنچری کے عالمی ریکارڈکے بھی مالک بن گئے ہیں۔

ڈیوڈوارنرکی آج کی سنچری کے دوران ریکارڈز اور اعزازات کی تفصیل ذیل میں پیش کی جارہی ہے۔

  • یہ 1976ء کے بعد پہلا موقع ہے جب کسی بیٹسمین نے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھانے کے وقفے سے قبل سنچری مکمل کی ہو،اس سے قبل آخری بار یہ کارنامہ40سال قبل پاکستانی اوپنر ماجدخان نے کراچی کے مقام پر نیوزی لینڈکے خلاف یہ کارنامہ سرانجام دیاتھا۔
  • hundreds-before-lunch2
  • ڈیوڈوارنرآسٹریلیامیں یہ منفرداعزاز پانے والے دُنیاکے پہلے کرکٹربن گئے ہیں ۔اس سے قبل کینگروزکے دیس میں کسی ٹیسٹ کے پہلے کھانے سے وقفے سے قبل کسی بیٹسمین کا ہائیسٹ اسکور 98رنزتھا جو 1975/76ء میں ویسٹ انڈیزکے کلائیولائیڈنے پرتھ کے مقام پر بنایاتھا۔
  • ڈیوڈوانرنے پاکستان کے خلاف سڈنی ٹیسٹ کے پہلے اپنی سنچری محض78 گیندوں پرمکمل کی جو اس گرائونڈپر تیزترین سنچری کا عالمی ریکارڈہے۔اس سے قبل یہ اعزازوارنرہی کے پاس تھا جس نے گزشتہ نیوایئرٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف82 گیندوں پر یہ کارنامہ سرانجام دیاتھا۔
    ڈیوڈوانرنے مسلسل تیسرے سال کے پہلے ٹیسٹ میں سنچری اسکورکی ہے
    ڈیوڈوانرنے مسلسل تیسرے سال کے پہلے ٹیسٹ میں سنچری اسکورکی ہے
  • ڈیوڈوارنر ،برینڈن میکولم کے ہمراہ پاکستان کے خلاف دوسری تیزترین ٹیسٹ سنچری کے مالک بھی بن گئے ہیں ،ان دونوں بلے بازوں کی 78،78 گیندوں پر سنچری سے آگے صرف برائن لاراموجود ہیں جنہوں نے 2006/07ء میں ملتان کے مقام پر گرین کیپس کے خلاف محض 77 گیندوں پر سنچری مکمل کی تھی۔
  • علاوہ ازیں،یہ آسٹریلیاکی ٹیسٹ تاریخ کی محض چوتھی تیز ترین ٹیسٹ سنچری بھی ہے۔
  • یہ ڈیوڈوارنرکی مسلسل تیسری ’نیوایئرسنچری ‘‘ہے۔اس سے قبل وہ 2015ء کے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت کے خلاف 101 جبکہ 2016ء کے آغازمیں ویسٹ انڈیزکے خلاف 122*رنزکی اننگزکھیل چکے ہیں ۔
  • علاوہ ازیں، پاکستان کے خلاف آج کی سنچری کی بدولت ڈیوڈوارنر سڈنی کے مقام پر مسلسل تین یا زائد سنچریاں اسکور کرنے والے دُنیاکے محض چوتھے بلے باز بن گئے ہیں،اس سے قبل صرف ویلی ہیمنڈز(4)ڈیوڈبون اور وینکٹ لکشمن(3،3) یہ اعزاز حاصل کرسکے تھے۔ ڈیوڈوارنر اب نہ صرف سڈنی بلکہ ایڈیلیڈ،برسبین اورپرتھ میں بھی مسلسل تین تین سنچریاں اسکورکرنے کا اعزاز پاچکے ہیں۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

ڈیوڈوارنر نے نیا آسٹریلوی ریکارڈقائم کرڈالا

آسٹریلیاکے اوپنر ڈیوڈوارنر نے سڈنی میں پاکستان کے خلاف سیریزکے چوتھے ون ڈے میچ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے