Clicky

ہوم / ممالک / آسٹریلیا / ڈیوڈ وارنر اور ٹریوس ہیڈ ’’جے ویرو ‘‘کی جوڑی بن گئے

ڈیوڈ وارنر اور ٹریوس ہیڈ ’’جے ویرو ‘‘کی جوڑی بن گئے

ایڈیلیڈ میں پاک آسٹریلیا پانچواں ون ڈے دیکھ کر فلم شعلے کا وہ سین یادآگیا جب گبر اپنے مار کھا کر آنے والے بندوں سے پوچھتا ہے کتنے آدمی تھے؟… اوروہ انتہائی سہمی اورہلکی سی آواز میں بولتے ہیں سرکار صرف دو ……

پاکستان ٹیم کا بھی پانچویں ون ڈے یہی حال ہوا ہے۔ پاکستان کے گیارہ کھلاڑیوں کو آسٹریلیا کے دو کھلاڑیوں نے خوب تگنی کا ناچ نچایا، ڈیوڈ وارنر اور ٹریوس ہیڈ جے اور ویرو کو جوڑی بن گئے اور پاکستانی بولرز کی ایسی دھلائی کہ کہیں کا نہیں چھوڑا۔ دونوں آسٹریلوی او پنرز صرف تین رن کے فرق سے ون ڈے کرکٹ کی پہلی وکٹ پر ریکارڈ شراکت کرنے سے چوک گئے۔

وارنر اور ٹریوس ہیڈ کی بیٹنگ کے دوران اتنے جارحانہ اور آزادانہ اسٹروکس کھیلے کہ پاکستانی بولرز کے پاس ان کا کوئی توڑ نہیں تھا۔ ڈیوڈ وارنر ایک سو اناسی رنز کی شاندار اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے جبکہ ٹریوس ہیڈ نے بھی کمزور بولنگ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کیرئیر کی پہلی سنچری جڑی اورکیرئیر بیسٹ ایک سو اٹھائیس رنز اسکورکرڈالے۔دونوں کھلاڑیوں نے مل کر 284رنز کی شراکت بنائی جو پاکستان ٹیم کے گیارہ کھلاڑی مل کر بھی مشکل سے بناپاتے ہیں۔

فلم شعلے میں گبر مار کھا کرناکام لوٹنے والے اپنے بندوں کو خوب ڈنٹ ڈپٹ کے بعد سزا بھی دیتا ہے لیکن پاکستان کرکٹ میں بورڈ میں نہ تو کوئی گبر ہے اور نہ ہی کسی میں گبر جیسی جرأت جو نہ صرف شکست پر کھلاڑیوں کی کلاس لے بلکہ دورے میں ناکام رہنے والے کھلاڑیوں کو ٹیم سے باہرکردے پھر چاہے وہ سینئرز ہوں یا جونیئر بلا تفریق احتساب کا عمل شروع کیا جائے۔

سخت فیصلے کرنے میں دیر نہ کی جائے، بعد میں پچھتانے سے بہتر ہے ابھی تھوڑی سی تکلیف برداشت کرلی جائے۔پاکستان کا ون ڈے فارمیٹ میں اتنا براحال ہے کہ ٹیم آٹھویں نمبرپرموجود ہے اورتیس ستمبر تک اگرٹیم ذراسی بھی نیچے گئی تو شرمندگی اور رسوائی کی ایسی دلدل میںجا کر گرے گی کہ تاریخ میں پہلی بار ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کھیلنا ہوگا۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

بھارت نے پی سی بی کو ہرجانے کا’’جواب‘‘دیدیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایم اویوکی پاسداری نہ کرتے ہوئے طے باہمی سیریز نہ کھیلنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے