Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / ممالک / آسٹریلیا / ڈیوڈہسی نے تمام طرزکی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی

ڈیوڈہسی نے تمام طرزکی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی

آسٹریلیاکے جارح مزاج بلے باز ڈیوڈہسی نے انٹرنیشنل کرکٹ کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ خصوصاً بگ بیش سے بھی ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کردیا ہے۔

2008ء سے 2013ء کے دوران آسٹریلیاکیلئے108محدوواوورزکے میچوں میں نمائندگی کرنے والے ڈیوڈہسی 2015ء میں پہلے ہی دیگر تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے ہیں جس کے بعد سے وہ صرف بگ بیش لیگ ہی کھیل رہے تھے۔

انہوں نے گزشتہ روز بگ بیش کے حالیہ ٹورنامنٹ میں اپنی ٹیم ملبورن اسٹارزکی سیمی فائنل میں شکست کے بعد تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا۔وہ گزشتہ دو سیزن سے ملبورن اسٹارزکے کپتان تھے۔

ٹوئٹرپر اپنی ریٹائرمنٹ کی تصدیق کرتے ہوئے ڈیوڈہسی نے کہاکہ وہ ٹیم میں ایک کھلاڑی کی جگہ نہیں ضائع کرناچاہتے تھے جس سے نئے کھلاڑی کو موقع نہ مل پاتا۔

loading...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے