Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / ممالک / پاکستان / ڈیرن سیمی نے زلمی انتظامیہ کو پریشان کر دیا

ڈیرن سیمی نے زلمی انتظامیہ کو پریشان کر دیا

ویسٹ انڈیز کے اسٹار آل راؤنڈر اور پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے اپنی پوری ٹیم کے اور انظامیہ کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں ڈیرن سیمی نے کہا کہ وعدے کے مطابق میں نے پی ایس ایل فائنل جیتنے کے بعد اپنا سرمنڈوالیا اس لئے اب دیگر کھلاڑی بھی اپنا سرمنڈوائیں۔

ڈیرین سیمی نے پشاور زلمی کے فرنچائز مالک جاوید آفریدی کو بھی کہا کہ وہ بھی اپنا سر منڈوائیں۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے میچز کے دوران پشاور زلمی کے کپتان ڈیرین سیمی نے فرنچائز مالک جاوید آفریدی کے ہمراہ ایک ویڈیو میں کہا تھا کہ اگر ان کی ٹیم فائنل میچ جیت گئی تو وہ اور ان کی پوری ٹیم اپنا سر منڈوائے گی۔

اب کپتان سیمی نے اپنا سر منڈوانے کا وعدہ پورا کر دیا ہے جس کی وجہ سے پشاور زلمی کے پوری انتظامیہ پر پریشر بڑھ گیا ہے کہ وہ بھی اپنے کپتان کے وعدے کو پورا کریں ۔

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

دوبارہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کا کوئی ارادہ نہیں: آفریدی

پاکستان سپرلیگ میں کراچی کنگزکے خلاف54رنزکی جارحانہ اننگزکھیلنے والے شاہد آفریدی نے بالواسطہ طورپرانٹرنیشنل کرکٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے