Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / پی ایس ایل 2017ء / ڈیرن سیمی کا میچ میں ’ڈرامہ‘ امپائرز چونک گئے

ڈیرن سیمی کا میچ میں ’ڈرامہ‘ امپائرز چونک گئے

کراچی کنگز کے خلاف میچ میں پشاورزلمی کی ’حرکت‘ نے اینٹی کرپشن حکام کا بھی سر گھما دیا۔

پاکستان سپر لیگ میں شرجیل خان اور خالد لطیف کے تنازع میں الجھنے کے بعد پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ایسی حرکت کی جس نے میچ آفیشلز کے ساتھ باہر بیٹھے اینٹی کرپشن حکام کو بھی ایک لمحے کے لئے چونکا دیا۔

حسن علی کی گیند پر سلپ میں بابر اعظم کا کیچ لینے کے بعد سیمی نے اپنے تمام ساتھی کھلاڑیوں کو یکجا کیا اور ان کو بیٹھا کر ایسا ظاہر کیا جیسے کہ سیلفی لے رہے ہیں مگر حقیقت تو یہ تھی کہ ان کے ہاتھ میں کوئی موبائل وغیرہ نہیں تھا۔

میچ کے دوران موبائل یا اسی قسم کی دوسری چیزیں ساتھ رکھنے کی کوئی اجازت نہیں ہے اس لئے جب سب پوز لینے لگے تو دوسرے چونک گئے مگر صورتحال کا ادراک ہونے کے بعد سب نے سیمی کی اس حرکت سے لطف اٹھایا۔

حقیقت تو یہ ہے کہ ویسٹ انڈین آل رائونڈر ڈیرن سیمی ایک حقیقی انٹرٹینر ہیں اور وہ کرائوڈ کو انٹرٹیمنمنٹ فراہم کرنے کا کوئی نہ کوئی بہانہ ڈھونڈ ہی لیتے ہیں۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

دفاعی چیمپئن اسلام آباد باہر،کراچی تخت سے دوقدم دُور

بدھ کو کھیلے گئے پی ایس ایل پلے آف کے دوسرے میچ میں کراچی کنگزنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے