Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / اہم موضوعات / بورڈ چیف کو ’’احمق‘‘ کہنے والے ڈیرن براوو کودھچکا

بورڈ چیف کو ’’احمق‘‘ کہنے والے ڈیرن براوو کودھچکا

ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈاورکھلاڑیوں کی چپقلش نئی بات نہیں،ان دِنوں ٹاپ آرڈر بیٹسمین ڈیرن براوو اور بورڈکے درمیان جنگ جاری ہے۔

ویسٹ انڈیز بورڈکے چیف کو ’’احمق‘‘ کہنے والے ڈیرن براووکو اب ڈومیسٹک ون ڈے کپ سے بھی نکال باہر کیاگیاہے ۔ ایونٹ کا آغاز 24 جنوری سے ہورہا ہے۔

ڈیرن براوو کی ٹیم رینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے چیف ایگزیکٹیو سورج رگوناتھ کا کہنا ہے کہ ڈیرن براوو کی دستیابی صرف اس صورت قابل قبول ہوگی جب وہ بورڈ کے ساتھ مل بیٹھ کر اپنے مسائل حل کریں گے۔

یاد رہے کہ گذشتہ برس دورہ زمبابوے کے دوران براوو کو سی کیٹیگری ملنے پر ویسٹ انڈین بورڈ کے صدر ڈیوڈ کیمرون نے فارم کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا، جواب میں براوو نے کیمرون کو بڑا احمق قرار دیا تھا۔ دسمبر میں بورڈ کی جانب سے انھیں معاملات طے کرنے کیلئے میٹنگ کی خاطر بلایا گیا مگرانہوں نے اُلٹا بورڈکو قانونی نوٹس بھیج دیا تھا۔

loading...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے