Clicky

ہوم / اہم موضوعات / جنوبی افریقہ یکسرمختلف ٹوئنٹی20لیگ کرائے گا

جنوبی افریقہ یکسرمختلف ٹوئنٹی20لیگ کرائے گا

دُنیابھرمیں مختلف ممالک کے کرکٹ بورڈزکی زیرنگرانی چلنے والی ٹوئنٹی20لیگزکے بعد کرکٹ جنوبی افریقہ نے بھی اس میدان میں قدم رکھنے کا فیصلہ کرلیاہے۔

واضح رہے کہ اس وقت پاکستان پی ایس ایل،بھارت آئی پی ایل،ویسٹ انڈیزکیربیئن پریمیئرلیگ جبکہ آسٹریلیا بگ بیش کے نام سے اپنی ٹوئنٹی20لیگز کراتے ہیں۔اب جنوبی افریقہ نے بھی آٹھ ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ کرانے کیلئے ایک ٹینڈر کے ذریعے آفرزمانگ لی ہیں۔

بتایاگیا ہے کہ یہ جنوبی افریقہ کی لیگ دُنیامیں فرنچائزسسٹم پر کھیلی جانے والی دیگر6ٹوئنٹی20لیگز سے یکسر مختلف ہوگا۔ جنوبی افریقہ نے اپنے ٹینڈربھارت کے کئی بڑے اخبارات سمیت دُنیاکے کرکٹنگ ممالک کے بڑے اخبارات میں شائع کرائے ہیں جس کا واضح مطلب یہی ہے کہ اُن کی توجہ غیرملکی انویسٹر کو اس لیگ میں لانے پر مرکوز ہے۔

امکان ظاہر کیاجارہاہے کہ جنوبی افریقہ کے زیراہتمام مجوزہ ٹوئنٹی20لیگ رواں سال کے اختتام پر ہوگی جس کا ممکنہ طورپر 16دسمبرسے آغازممکن ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے