Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / اہم موضوعات / ’’ فیکاکا وفدپاکستان آیاتواُس کی رائے بدل جائیگی‘‘

’’ فیکاکا وفدپاکستان آیاتواُس کی رائے بدل جائیگی‘‘

پاکستان کرکٹ بورڈ ان دنوں ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے سرتوڑکوششیں کررہاہے جبکہ فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن اس کی مسلسل مخالفت کررہی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اورموجودہ چیف سلیکٹرانضمام الحق نے کہاہے کہ پی ایس ایل کا لاہور میں فائنل ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی باقاعدہ بحالی کا نقطہ آغازہوگا۔میں ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے بہت زیادہ پُر امید ہوں۔

انضمام الحق نے گزشتہ روزمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پہلے کے برعکس پاکستان میں سیکورٹی صورتحال یکسر بدل چکی اور ملک کرکٹ کیلئے محفوظ بن چکاہے۔ہم نے پی ایس ایل لاہورمیں کرانے کا فیصلہ اکیلے نہیں بلکہ حکومت کی مشاورت سے ہی کیاہے۔

یہاں لوگ کرکٹ سے محبت کرتے ہیں،فیکا کا وفد پی ایس ایل فائنل کے موقع پریہاں آئے اور ساری حقیقت خودآکر دیکھے۔انضمام الحق کا کہناتھا کہ اگر فیکاکا وفد یہاں آیاتو اُس کی بھی پاکستان میں سیکورٹی کے حوالے سے رائے بدل جائے گی۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

’’نہ دورہ کرینگے ،نہ زرِتلافی دیں گے‘‘

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈنے پاکستان کا دورۂ کرنے سے دو ٹوک میں انکارکرتے ہوئے زرِتلافی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے