Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / اہم موضوعات / پاکستان ٹیم اور شاداب خان نے عالمی ریکارڈ توڑڈالے

پاکستان ٹیم اور شاداب خان نے عالمی ریکارڈ توڑڈالے

پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان پورٹ آف اسپین میں کھیلے گئے چوتھے ٹوئنٹی20میچ میں چند ایک اہم اعدادوشمار تبدیل ہوئے جس کی تفصیل ذیل میں پیش کی جارہی ہے۔

حریف ٹیموں کو چھوٹے اسکورپر محدود رکھنے کاعالمی ریکارڈ

پاکستان کرکٹ ٹیم نے میزبان ویسٹ انڈین ٹیم کو 124/8رنزپر محدود رکھ کر حریف ٹیموں کو 125سے کم اسکورپر آئوٹ کرنے کا کارنامہ 31ویں بار سرانجام دیا جو ایک عالمی ریکارڈ ہے۔

پاکستان کے بعد آئرلینڈ اور جنوبی افریقہ نے حریف ٹیموں کو سب سے زیادہ30،30بار اتنے کم اسکور تک محدود رکھنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔واضح رہے کہ حریف ٹیموں کو 125 سے کم اسکوررکھتے ہوئے فتح وشکست کے تناسب میں پاکستان محض آسٹریلیاکے بعد دوسرے نمبرپر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    پاکستان نے کیربیئن جزائر میں فتوحات کا منفرد اعزاز پالیا

دوسرے زیادہ سنگل ڈیجٹ اسکورز

پاکستان ٹیم نے میزبان ویسٹ انڈیز کے سات بلے بازوں کو سنگل ڈیجٹ(0-9) اسکورپرآئوٹ کیا جو اُن کے گرین شرٹس کے خلاف ایک میچ میں دوسرے زیادہ سنگل ڈیجٹ اسکورزہیں۔اس سے قبل پاکستان ٹیم نے گزشتہ سال ستمبر میں دبئی کے مقام پر کیربیئن سائیڈکے 9بلے بازوں کو انفرادی اسکور 10 رنز تک پہنچانے سے قبل ہی میدان بدرکیاتھا۔

احمد شہزادکی ویسٹ انڈیزکیخلاف پہلی ففٹی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین احمد شہزادنے سیریزکے پہلے تین میچوں میں ناکام رہنے کے بعد چوتھے اور آخری میچ میں 45 گیندوں پر53رنزکی اننگز کھیلی تھی جواُن کے ٹوئنٹی20کیریئر کی مجموعی طورپر چھٹی جبکہ ویسٹ انڈیزکے خلاف آٹھویں میچ میں پہلی ففٹی تھی۔

یہ احمد شہزاد کے ٹوئنٹی 20کیریئر کاساتواں ففٹی پلس اسکور تھا اب پاکستانی بلے بازوں میں صرف محمد حفیظ(9) اورعمراکمل(8)ہی اُن سے آگے ہیں۔

سیریز میں زیادہ وکٹوں کا عالمی ریکارڈ شاداب خان کے نام

پاکستانی لیگ اسپنر شاداب خان نے ویسٹ انڈیزکے خلاف حالیہ چار ٹوئنٹی20میچوں کی سیریزمیں 10وکٹیں حاصل کرکے ایک باہمی سیریز میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے پاکستانی بولر ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔اس سے قبل یہ قومی ریکارڈ عمادوسیم کے نام تھا جس نے گزشتہ سال ویسٹ انڈیزہی کے خلاف کھیلی گئی تین ٹوئنٹی20میچوں کی سیریزمیں 9 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

شاداب خان نیدرلینڈزکے احسان ملک کے بعد ایک باہمی ٹوئنٹی20سیریزمیں زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر بھی بن گئے تاہم احسان ملک نے یہ کارنامہ نیپال کے خلاف سرانجام دیاتھا۔ لہٰذا کسی بھی فل ممبرٹیم کے خلاف ایک باہمی سیریز میں زیادہ وکٹوں کا عالمی ریکارڈ شاداب خان کے نام ہوگیاہے جس پر اس سے قبل بہ یک وقت تین بولرزعمادوسیم، روی چندرن ایشوین اور ڈیوڈویسے کا قبضہ تھا۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

جمیکا ٹیسٹ : 11اوورزکے کھیل میں 4 ریکارڈزٹوٹ گئے

پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان جمیکا میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روزبارش کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے