Clicky

ہوم / ریکارڈز-اعدادوشمار / ایک ٹوئنٹی20اننگزمیں زیادہ گیندیں کھیلنے کا عالمی ریکارڈ

ایک ٹوئنٹی20اننگزمیں زیادہ گیندیں کھیلنے کا عالمی ریکارڈ

ایک ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں سب سے زیادہ گیندیں کھیلنے کا اعزاز نیوزی لینڈکے گلن ٹرنرکو حاصل ہے جس نے 1975ء کے ورلڈکپ میں برمنگھم کے مقام پر ایسٹ افریقہ کے خلاف اپنی171* رنزکی ناقابل شکست اننگز کے دوران 201 گیندوں کا سامناکیاتھا۔ اس فہرست میں دوسرانام بھی گلن ٹرنرکاہی ہے جس نے اسی ورلڈکپ کے دوران مانچسٹر کے مقام پر بھارت کے خلاف 177 گیندوں پر مشتمل اننگز کھیلی تھی۔

پاکستان کی جانب سے گیندوں کے اعتبار سے سب سے بڑی اننگز کھیلنے کا اعزاز محسن خان کو حاصل ہے جنہوں نے 1983ء میں اوول کے مقام پر 176 گیندوں کا سامناکرتے ہوئے ایک چوکے کی مددسے 70رنزبنائے تھے۔

یہ ون ڈے ہسٹری میں گیندوں کے اعتبار سے تیسری طویل ترین اننگزہے جس کے آگے صرف گلن ٹرنر کی کھیلی گئی دواننگزہیں جس کا ذکراوپرکیاگیاہے۔یہ میچ 60اوورزفی اننگز تک مشتمل تھا۔ محسن خان نے اس قدر سست بیٹنگ کی وجہ دیگر ساتھی بلے بازوں کی ناکامی تھی جب کوئی دوسراپاکستانی بلے باز اس میچ میں 30رنز سے بڑی اننگز نہیں کھیل سکاتھا۔

ایک ٹوئنٹی20انٹرنیشنل میچ کی ایک اننگزمیں زیادہ گیندیں کھیلنے کا اعزاز آسٹریلیاکے شین واٹسن کے پاس ہے جنہوں نے جنوری 2016ء میں بھارت کے خلاف سڈنی کے مقام پر اپنی 124* رنزکی ناقابل شکست اننگزکے دوران 71 گیندوں کا سامناکیاتھا۔

پاکستان کی جانب سے ایک ٹوئنٹی20اننگزمیں سب سے زیادہ گیندیں کھیلنے والے بیٹسمین احمد شہزاد اورسرفرازاحمد ہیں جنہوں نے بالترتیب زمبابوے اور نیوزی لینڈکے خلاف64،64 گیندوں پر مشتمل اننگز کھیلی تھیں۔

نوٹ: یہ تفصیل پاکستان میں کھیلوں کے معروف میگزین ’اسپورٹس لنک‘ کے سلسلے ’پوچھیئے اخترعباسی سے‘ میں ایک قاری کے پوچھے گئے سوال کے جواب میں شائع کی گئی ہے۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

پاک بھارت میچ کے 10اہم حقائق و ریکارڈز

پاکستان بھارت کے درمیان برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کی 124رنز کی کامیابی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے