Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / اہم موضوعات / قذافی اسٹیڈیم پھر آبادہوگا،بڑی سیریز کا امکان

قذافی اسٹیڈیم پھر آبادہوگا،بڑی سیریز کا امکان

پی ایس ایل 2کے فائنل کے کامیاب انعقاد کے بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا بڑاراستہ کھل گیاہے۔اب ستمبرمیں پاکستان اور ورلڈالیون کے درمیان آزادی کپ کرانے کا اعلان ہونے والا ہے۔

برطانوی اخبارکی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے ستمبرمیں پاکستان میں ٹاپ انٹرنیشنل کرکٹرزپر مشتمل ورلڈالیون پاکستان بھیجنے کی منصوبہ بندی شروع کردی ہے،مجوزہ سیریزمیں چار ٹوئنٹی20انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔انٹرنیشنل الیون میں شامل کھلاڑیوں کے نام فی الوقت ظاہر نہیں کئے گئے تاہم توقع کی جارہی ہے کہ اس میں بڑے نام شامل ہوں گے۔

انگلش کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی ٹاسک فورس کے صدر جائلز کلارک پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کیلئے مختلف راستوں پر غور کررہے ہیں جن کا کہناہے کہ ہمارا مقصد پاکستان کے شائقین کو اپنی آنکھوں کے سامنے دُنیاکے بہترین کرکٹرزکو ایکشن میں دیکھنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ویسٹ انڈیزکیساتھ چارٹوئنٹی 20میچوں کی سیریز طے ہوگئی

جائلز کلارک کا کہناہے کہ دُنیائے کرکٹ کو پاکستان کی مدد کرنی چاہیے ،وہاں کے نوجوانوں کو تحریک درکار ہے جبکہ پاکستان ٹیم کو اپنے ہوم گرائونڈزپر کھیلنے کی ضرورت ہے۔سب سے بڑھ کر ہماراعزم ہو کہ دہشتگرد کسی صورت نہیں جیت سکتے اور پاکستان میں کرکٹ پسپا نہیں ہوسکتی۔

رپور ٹ کے مطابق مجوزہ پروگرام کے تحت انٹرنیشنل الیون 17ستمبرکو دبئی سے پاکستان روانہ ہوگی جہاں وہ 22اور23 کے علاوہ اسی ماہ کی 28اور29تاریخ کو چارٹوئنٹی20انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔اس موقع پر پاکستان سپرلیگ کے فائنل جیسے ہی سیکورٹی انتظامات کئے جائیں گے۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

پی ایس ایل کا فائنل،پی سی بی کوبڑی سپورٹ مل گئی

لاہور بم دھماکے کے بعد پاکستان سپرلیگ کا فائنل لاہور میں منعقد ہونے کی کوششوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے