Clicky

ہوم / ممالک / آسٹریلیا / آسٹریلوی ٹیم دورہ کرنے کیلئے تیار ،بورڈچیف کا بڑادعویٰ

آسٹریلوی ٹیم دورہ کرنے کیلئے تیار ،بورڈچیف کا بڑادعویٰ

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم سیکورٹی خدشات کے حوالے سے انتہائی محتاط ہے جس نے 99ء کے بعد سے پاکستان کا دورہ نہیں کیا جبکہ 2015ء میںبنگلہ دیش کا دورۂ کرنے سے انکارکردیاتھا۔

اب بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈکے صدر نظم الحسن نے دبئی میں آئی سی سی کی میٹنگ سے واپسی پر ملکی میڈیاکے سامنے دعویٰ کیاہے کہ آسٹریلیا2015ء کاملتوی دورۂ کرنے کیلئے بنگلہ دیش آنے کی حامی بھرلی ہے۔یہ دورہ18ماہ قبل ہونا تھامگر سیکورٹی خدشات کے سبب آسٹریلیا نے دورہ کرنے سے انکارکیاتھا۔

نظم الحسن نے دعویٰ کیاہے کہ آسٹریلیا سے ہوم سیریز کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیانے اس امر کی تاحال کوئی تصدیق نہیں کی ہے۔

کرکٹ آسٹریلیانے سیکورٹی خدشات کے سبب اکتوبر2015ء میں ڈھاکہ اور چٹاکانگ میں شیڈول دو ٹیسٹ میچوںکیلئے بنگلہ دیش آنے سے انکارکردیاتھا جبکہ گزشتہ سال جنوری-فروری میں بنگلہ دیش میں کھیلے گئے انڈر19 ورلڈکپ میں بھی اپنی جونیئرٹیم نہیں بھیجی تھی۔

گزشتہ سال اکتوبرمیں انگلینڈ ٹیم بھی بنگلہ دیش کا دورہ کرکے جاچکی ہے جس کے بعد کرکٹ آسٹریلیا چیف ایگزیکٹو جیمز سدرلینڈنے کہاتھا کہ ’’اب بنگلہ دیش کا دورہ کرنے کے امکانات کافی حدتک بڑھ چکے ہیں‘‘

واضح رہے کہ رواں سال 23نومبرکوبرسبین میں شیڈول پہلے ایشز ٹیسٹ سے قبل آسٹریلیاکاکسی بھی ٹیم کے خلاف کوئی ٹیسٹ میچ شیڈول نہیں ہے۔اس لئے عین ممکن ہے کہ آسٹریلیا یہ کمی پوری کرنے کیلئے بنگلہ دیش کا دورہ کرے۔

loading...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے