Clicky

ہوم / اہم موضوعات / پاکستان ٹیم خسارہ پوراکرنے سے قبل تین وکٹیں کھوبیٹھی

پاکستان ٹیم خسارہ پوراکرنے سے قبل تین وکٹیں کھوبیٹھی

شارجہ میں کھیلے جارہے پاک ویسٹ انڈیزسیریزکے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان ٹیم دبائو میں آگئی ہے جواپنی دوسری اننگزمیں 56رنزکاخس

ارہ پوراکرنے سے قبل ہی تین اہم وکٹوں سے محروم ہوگئی ہے۔پہلی اننگزمیں 74رنزکی اننگزکھیلنے والے سمیع اسلم دوسری اننگزمیں 17رنزبناکرآئوٹ ہوئے تو اسدشفیق اُن کے پیچھے ہی پویلین ہوگئے جنہیں دونوں اننگزمیں ہی کھاتہ کھولنے کا موقع نہ مل سکا۔

کریگ بریتھویٹ نے ’’بیٹ کیری‘‘ کا اعزاز پاتے ہوئے ویسٹ انڈیزکو 56 رنزکی برتری بھی دلادی
کریگ بریتھویٹ نے ’’بیٹ کیری‘‘ کا اعزاز پاتے ہوئے ویسٹ انڈیزکو 56 رنزکی برتری بھی دلادی

بعدازاں یونس خان بھی صفرکی خفت سے دوچار ہوئے تو پاکستان ٹیم 19اوورزکے کھیل میں 41رنزتک پہنچتے پہنچتے تین وکٹوں سے محروم ہوگئی۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیزنے آج تیسرے دن کے کھیل میں اپنی نامکمل اننگزکا 244/6سے آغاز کیا تو بیٹ کیری کا اعزاز حاصل کرنے والے ویسٹ انڈین اوپنربریتھویٹ کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت وہ آج اپنے اسکورمیں 93رنزکا اضافہ کرنے میں کامیاب ہوگئی جس کی بدولت اُس نے 337رنزبناکر56رنزکی برتری بھی حاصل کرلی۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

جیسن ہولڈرنے پاکستانی بلے بازوں کوچکرادیا

شارجہ میں کھیلے جارہے پاک ویسٹ انڈیزسیریزکے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے