Clicky

ہوم / اہم موضوعات / بھارتی کرکٹ میں ’’دھماکہ‘‘ انوراگ ٹھاکر سمیت کئیوں کی چھٹی

بھارتی کرکٹ میں ’’دھماکہ‘‘ انوراگ ٹھاکر سمیت کئیوں کی چھٹی

سپریم کورٹ نے لودھا سفارشات پر عملدرآمد نہ کرنے پر حکمران جماعت کے لیڈر کو گھر بھیج دیاہے ،یہ صورتحال بھارتی کرکٹ کیلئے دھماکے سے کم نہیں ہے

بھارتی سپریم کورٹ نے کرکٹ بورڈ کے صدر انوراگ ٹھاکر کو فوری طور پر عہدے سے ہٹادیا ہے۔ ان کو لودھاسفارشات پر عملدرآمد کی راہ میں رکاوٹ بننے کی وجہ سے برطرف کیا گیا ہے۔نئی دہلی میں جاری سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے بھارتی بورڈ کی جانب سے پیش کئے گئے تمام تر جواز مسترد کردیئے۔ سیکریٹری اجے شرک کی بھی چھٹی کردی گئی ہے۔

سپریم کورٹ نے واضح طور پر حکم دیا ہے کہ لودھا سفارشات پر عملدرآمد کے لئے دو ہفتوں کے اندر ایک آبزرور(مبصر) تعینات کیا جائے گا تب تک کرکٹ معاملات بی سی سی آئی کے دو سینئر ترین نائب صدور چلائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے