Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / ریکارڈز-اعدادوشمار / کیوی خاتون بلے باز،سنگاکاراکیلئے خطرہ بن گئی

کیوی خاتون بلے باز،سنگاکاراکیلئے خطرہ بن گئی

نیوزی لینڈکی خاتون بلے بازایمی سیٹرویتھ نے لگاتار چارون ڈے میچوں میں سنچریاں بنانے کا سری لنکن بیٹسمین کمارسنگاکاراکا عالمی ریکارڈبرابرکردیاہے جس کے پاس یہ اعزازاپنے نا م کرنے کا بھی موقع موجود ہے۔

ایمی سیٹرویتھ نے یہ اعزاز آسٹریلیاکے خلاف جاری سیریزکے پہلے میچ میں102رنزکی ناقابل شکست اننگزکھیل کر حاصل کیا جس نے اس سے قبل پاکستان کے خلاف ہوم سیریزکے تینوں میچوںمیں سنچریاں اسکور کرتے ہوئے 137*، 115*اور 123رنزکی ترتیب سے رنزبنائے تھے۔

کمارسنگاکارانے لگاتار تین سنچریوں کا کارنامہ ورلڈکپ2015ء کے دوران بنگلہ دیش کے دوران بنگلہ دیش، انگلینڈ،آسٹریلیااوراسکاٹ لینڈکے خلاف 105*،107*،104اور124کی ترتیب سے رنزبناکرسرانجام دیاتھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے