Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / اہم موضوعات / کوچ وہاب ریاض کے بعدجنید خان سے بھی عاجز

کوچ وہاب ریاض کے بعدجنید خان سے بھی عاجز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مکی آرتھر ٹیسٹ سیریزمیں نوبالزکرانے والے وہاب ریاض کے بعد ون ڈے سیریزمیں اسی عادت کے سبب جنید خان سے بھی عاجزآنے لگے ہیں۔

پاکستانی ہیڈکوچ کا کہناتھا کہ پرتھ میں ہمارے پاس میزبان سائیڈکو دبائومیں لانے کا اچھا موقع تھا اورہم50رنز سے قبل کینگروزکی تیسری وکٹ بھی گراسکتے تھے لیکن نوبالزکے سبب ایسا نہ ہوسکا۔ہوم کنڈیشنزمیں آسڑیلیاکو ہرانے کیلئے معمولی سے معمولی موقع سے بھی فتح اُٹھاناپڑتاہے لیکن ہمارے پلیئرزصورتحال سے فائدہ نہ اُٹھاسکے۔

مکی آرتھرکاکہناتھا کہ ٹیسٹ سیریزمیں وہاب ریاض کی نوبالز سے پریشانی تھی جبکہ پرتھ میں یہی مسئلہ جنید خان کے ساتھ درپیش رہا۔نوبال جیسی غفلت کا کوئی جوازپیش نہیں کیا جاسکتا۔محمد عرفان ان کنڈیشنزمیں آسٹریلوی بیٹسمین کو پریشان کرسکتے تھے ،یہاں اُن کی کمی محسوس ہوئی۔

بیٹنگ کے دوران ہمارے بلے بازوں نے بہت زیادہ ڈاٹ بالز کھیلیں اوراننگزکے آخرمیں رن ریٹ بھی برقرار نہ رکھ سکے۔اگلے دومیچو ں ہمارے میچز سلووکٹوں پرہونے ہیں،اس لئے اُن کیلئے الگ سے حکمت عملی بنانا پڑے گی۔

محمد حفیظ کی قیادت کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں مکی آرتھر نے کہاکہ حفیظ نے اچھی قیادت کی لیکن اُس کا موازنہ اظہرعلی سے نہیں کیا جاسکتا۔آل رائونڈرصرف قائمقام کپتان ہیں۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

شہریار اور مکی آرتھر نے انضمام کو ’ناک آئوٹ‘ کردیا

شاید پاکستان کرکٹ کے دو بڑوںمیں پاکستانی ٹیم کی قیادت کے بارے میں جاری ’’خفیہ‘‘ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے