Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / ممالک / آسٹریلیا / آسٹریلیاکو ایک اور دھچکا،کرس لئن بھی انجرڈہوکر باہر

آسٹریلیاکو ایک اور دھچکا،کرس لئن بھی انجرڈہوکر باہر

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم ان دنوں تواتر کے ساتھ اپنے پلیئرزکی انجریزکا سامنا کررہی ہے۔بولرز کے بعد اب اُن کے بیٹسمین بھی زخمی ہونے لگے ہیں۔

گزشتہ روز ان فٹ ہوکر پاکستان کے خلاف تیسرے میچ سے باہر ہونے والے آل رائونڈر مچل مارش کے بعد بلے باز کرس لئن کندھے کی انجری کے سبب رواں مکمل ون ڈے سیزن سے ہی باہر ہوگئے ہیں۔وہ کم ازکم ایک ماہ تک کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔

کرس لئن نے برسبین میں اپنا ٹیسٹ کرایاتو ڈاکٹروں نے اُنہیں چند ہفتے تک مکمل آرام کا مشورہ دے دیا۔جس کے سبب وہ نہ صرف پاکستان کے خلاف ہوم سیریزکے بقیہ تینوں میچوں سے باہر ہوگئے ہیں بلکہ نیوزی لینڈکے خلاف 30 جنوری سے شروع ہونے والی تین ون ڈے میچوں کی سیریزبھی کھیل سکیں گے۔

کرس لئن کی اب سری لنکا کے خلاف17فروری سے ملبورن میں شروع ہونے والی ہوم سیریزمیں شرکت کا امکان ظاہر کیا جارہاہے۔واضح رہے کہ کرس لئن نے پاکستان کے خلاف ہوم سیریزکے پہلے برسبین میچ سے اپنے ون ڈے کیرئیر کا آغازکیاتھا جس میں وہ 16رنزبناسکے تھے۔

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

وارنر پہلی بارنمبرون بیٹسمین بن گئے،بابراعظم اور شرجیل کی ترقی

پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کے اختتام پر جاری ہونیوالی رینکنگ میں ڈیوڈ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے