Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / اہم موضوعات / کرس گیل نے ٹوئنٹی20کرکٹ کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

کرس گیل نے ٹوئنٹی20کرکٹ کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

ویسٹ انڈین سپراسٹار اوپننگ بلے باز کرس گیل نے ٹوئنٹی20کرکٹ کی تاریخ میں دس ہزار رنز مکمل کرنے والے دُنیاکے پہلے بیٹسمین ہونے کا اعزاز پالیاہے۔

کرس گیل نے یہ کارنامہ آج (18اپریل)کو رائل چیلنجرزبنگلور کی جانب سے گجرات لائنز کے خلاف پانچ چوکوں اور سات چھکوں سے مزین اپنی 77رنزکی اننگزکے دوران سرانجام دیا۔وہ اس اننگز سے قبل9997رنزبناچکے تھے۔ کوئی دوسرا بلے باز کرس گیل کے قریب تر نہیں ہے۔

مجموعی ٹوئنٹی20میچوں میں کرس گیل کے بعد دوسرے زیادہ رنزبنانے والے بیٹسمین برینڈن میکولم ہیں جنہوں نے 7524 رنزبنارکھے ہیں جبکہ بریڈہوج 7338رنزکے ساتھ تیسرے نمبرپر ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کی چند ویب سائٹس نے خبرشائع کی ہے کہ کرس گیل مجموعی انٹرنیشنل کرکٹ میں دس ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے بیٹسمین بن گئے ہیں جبکہ درحقیقت یہ غلط ہے کیونکہ مجموعی انٹرنیشنل کرکٹ میں سچن ٹنڈولکرکو سب سے زیادہ 34,357رنزبنانے کا اعزاز حاصل ہے۔

اب تک 76بلے بازمجموعی انٹرنیشنل کرکٹ میں 10ہزار رنزکا سنگ میل عبورکرنے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔کرکٹ اُردو نے یہ وضاحت شائقین کاریکارڈدرست کرنے اور صحیح معلومات دینے کی غرض سے کی ہے۔

کرس گیل کے اب انٹرنیشنل کرکٹ میں ٹیسٹ میچوں میں 7214، ون ڈے میں9221 جبکہ ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنلز میں 1519 رنز بناچکے ہیں

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

پاک -ویسٹ انڈیزکے پہلے روز3اہم ریکارڈزٹوٹ گئے

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جمیکا میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ کا پہلا دن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے