Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / اہم موضوعات / گیانا میں پہلے بیٹنگ صحیح یابعدمیں؟ ریکارڈکیا کہتا ہے؟

گیانا میں پہلے بیٹنگ صحیح یابعدمیں؟ ریکارڈکیا کہتا ہے؟

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آخری میچ گیانا میں کھیلا جارہاہے جس میں ویسٹ انڈین سائیڈ ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کررہی ہے۔

گیاناکے پروینس اسٹیڈیم کے ریکارڈپر نگاہ ڈالیں تو یہاں بعد میں بیٹنگ کرنا ٹیموں کیلئے موزوں نہیں رہا۔یہاں اب تک کھیلے گئے18ون ڈے میچوں میں سے ہدف کا تعاقب کرنے والی ٹیمیں صرف 7میچز جیت سکی ہیں جبکہ گیارہ بار اُنہیں ناکامی کا سامناکرنا پڑاہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ون ڈے فتوحات: پاکستان کیلئے آج بھارت کو پیچھے چھوڑنے کا موقع

پاکستان کوآج کے میچ سے قبل یہاں صرف ایک بار بعد میں کسی میچ میں بعدمیں بیٹنگ کرنے کا موقع ملا ہے جب وہ 2013ء کے ٹور پر آئی تھی جس میں وہ233رنزکا ہدف بھی عبورنہیں کرسکی تھی۔حالیہ سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے 309رنزکا ہدف عبورکرنے کے بعد یہاں عبورکیا جانے والا دوسرا بڑا ہدف صرف212رنزہے جو ورلڈکپ 2007ء کے دوران جنوبی افریقہ نے سری لنکا کے خلاف عبورکیاتھا۔

اس کا واضح مطلب یہ ہے کہ یہاں کبھی غیرملکی ٹیم 215یا زائد رنزکا ہدف عبورنہیں کرسکی ہے۔اس لئے آج کے میچ میں پاکستان کو یہ روایت بدلنے کا بھی چیلنج درپیش ہوگا۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

پاک -ویسٹ انڈیزکے پہلے روز3اہم ریکارڈزٹوٹ گئے

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جمیکا میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ کا پہلا دن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے