Clicky

ہوم / پی ایس ایل 2017ء / برینڈن میک کولم حقیقی’ قلندر‘ بنیں گے

برینڈن میک کولم حقیقی’ قلندر‘ بنیں گے

نیوزی لینڈکے سابق کپتان اپنی پی ایس ایل فرنچائز کے نام کا مطلب جان کر ہی متاثر ہوگئے۔

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور نے اپنا نام قلندرز رکھا تو کچھ لوگوں کی جانب سے اس پر حیرت ظاہر کی گئی مگر یہ ٹیم اپنے نام کی طرح کافی مقبول ہوگئی۔

نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میک کولم اب پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی قیادت کریں گے۔ جب انہیں معلوم ہوا کہ ان کی اس ٹیم کے نام کا مطلب کیا ہے تو وہ کافی متاثر ہوئے۔

پی ایس ایل ٹرافی کی رونمائی کے موقع پر برینڈن میک کولم کا کہنا تھا کہ ’’ لاہور قلندر کا مطلب ہی اتنا شاندار ہے کہ میں اپنی زندگی میں قلندر بننا چاہوں گا، ٹیم مالک رانا فواد کے قلندر سے متعلق فلسفے کو جان کر مجھے بھی یہ خواہش پیدا ہوئی ہے‘‘۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

دفاعی چیمپئن اسلام آباد باہر،کراچی تخت سے دوقدم دُور

بدھ کو کھیلے گئے پی ایس ایل پلے آف کے دوسرے میچ میں کراچی کنگزنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے