Clicky

ہوم / اہم موضوعات / ٹرینٹ بولٹ پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر
2012ء سے مسلسل 44 ٹسٹ کھیلنے والے ٹرینٹ بولٹ پاکستان کے خلاف دوسرا ٹیسٹ نہیں کھیل سکیں گے

ٹرینٹ بولٹ پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر

پاکستان کے خلاف25نومبر سے ہملٹن میں شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ سے قبل کیوی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیاہے جس کے اہم فاسٹ بولرٹرینٹ بولٹ گھٹنے کی انجری کے سبب میچ سے باہرہوگئے ہیں۔

کیوی حکام نے ڈاگ بریسول کو ٹرینٹ بولٹ کی جگہ ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ دی ہے ۔بولٹ کا کہناہے کہ اُن کے دائیں گھٹنے کے جوڑ میں درد ہے جبکہ ہیڈکوچ مائیک ہیسن کا کہناہے کہ ٹرینٹ بولٹ دورۂ بھارت سے ہی گھٹنے کی تکلیف کی شکایت کررہے تھے۔

پاکستان کے خلاف کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کے دوران بھی وہ مکمل فٹ نہیں تھے مگر دردکے باوجود بولنگ کرائی اور میچ میں 76رنزکے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں۔کیوی حکام نے اُمیدظاہرکی ہے کہ آسٹریلیاکے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز سے قبل وہ مکمل صحتیاب ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ ٹرینٹ بولٹ نے 2012ء کے اوائل سے نیوزی لینڈکے ہر ٹیسٹ میچ کا حصہ رہے ہیں،اس دوران انہوں نے لگاتار 44 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں ۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

مسلسل ڈراپ کیچز پرمحمد عامر نے بالاآخر زبان کھول دی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر پابندی ہٹنے کے بعد ٹیم میں واپس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے