Clicky

ہوم / تجزئیے و تبصرے / کون دورِ حاضر کا بہترین پاکستانی فاسٹ بولر ہے؟[اعدادوشمار]

کون دورِ حاضر کا بہترین پاکستانی فاسٹ بولر ہے؟[اعدادوشمار]

بدقسمتی سے پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن میں ہمیشہ ہی میرٹ اور کارکردگی کے بجائے لوگوں کی پسند کا خیال رکھاگیاہے اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔

ہمارے لئے لمحہ فکریہ یہ بھی ہے کہ لوگوں کی’ چوائس‘کارکردگی پرنہیں بلکہ ’پرسنالٹی‘کی بنیادپرہوتی ہے۔ماضی بعید اور قریب میں کئی ایسی مثالیں دی جاسکتی ہیں جب مارکیٹنگ نقطہ نظر سے ٹیمیں بنائی گئیں اور اب بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔

اس اہم مسئلے کو نمایاں کرنے کیلئے اس ہفتے ہم نے ’’موازنہ‘‘میں دو کھلاڑیوں کے بجائے پاکستانی فاسٹ بولروں کوشامل کیا ہے جن کا مقابلہ فاسٹ بولرسہیل خان کے ساتھ کیا گیاہے جو رواں پی ایس ایل میں پلے آف میچز تک ٹورنامنٹ کا کامیاب ترین بولر بھی تھا۔

حالیہ برسوں میں پاکستانی فاسٹ بولروں میں حسن علی نے خود کو نمایان فاسٹ بولر ثابت کیا ہے

ون ڈے کرکٹ میں سہیل خان کو واپس آنے کا موقع چار سال کے طویل انتظار کے بعد ورلڈکپ2015ء میں ملاجب اُسے ایڈیلیڈکے مقام پر بھارت کے خلاف ہائی پریشرمیچ میں کم بیک کرایاگیا۔

یہ بھی پڑھیں:  کیا نئے عامر میں ’پرانا‘دم خم باقی نہیں رہا؟

اس میچ میں انہوں نے توقعات پرپورااُترتے ہوئے پانچوں ٹاپ آرڈر بیٹسمینوں میں ماسوائے رن آئوٹ ہونے والے شیکھردھون کے،سبھی کی وکٹیں اُڑائیں اور پھر اجنکیاراہنے کو آئوٹ کرکے اننگزمیں پانچ وکٹیں مکمل کیں لیکن اس میچ کے بعد سہیل خان کو مزید صرف 7میچز کھیلنے کا موقع مل سکا اوراُن میں صرف تین میچوں میں ہی اُسے کوٹے کے مکمل اوورز کرانے دئیے گئے۔

ورلڈکپ2015ء کے بعد سہیل خان کو صرف ایک ہی ون ڈے میچ کھلایاگیاہے جس میں اُس نے ویسٹ انڈیزکے خلاف4.85رنز فی اوورکے اکانومی ریٹ سے صرف34رنزکے عوض ایک وکٹ حاصل کی مگر یہ اُس کے کیریئرکاآخری ون ڈے میچ بنا دیا گیالیکن کیوں؟…

اس کا جواب شاید کسی کے پاس نہ ہو کیونکہ کارکردگی کے پیمانے پر سہیل خان حسن علی کے بعد دوسرابہترین پاکستانی فاسٹ بولر دکھائی دیتا ہے لیکن اس کے باوجود اُس کیلئے ون ڈے کرکٹ کے دروازے بندہیں۔

یہ چند پیراگراف ’اسپورٹس لنک‘کے تازہ ایڈیشن (5تا11مارچ 2017ء)کے ایڈیشن سے لئے گئے ہیں۔سہیل خان اور فاسٹ بولرزکی گزشتہ ڈھائی سالوں میں کارکردگی کے موازنے سمیت اُن کی اننگزکے آخری حصے میں بیٹنگ کارکردگی کا مکمل موازنہ آپ اسپورٹس لنک‘ کے تازہ ایڈیشن میں ملاحظہ کرسکتے ہیں۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

ایک میچ میں2نروس نائنٹیز،یاسرشاہ دوسری اننگزکابادشاہ[ریکارڈز]

پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان برج ٹائون میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں مصباح …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے