Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / خبریں / سنچریاں بنانے میں تیزترین بیٹسمین کون؟

سنچریاں بنانے میں تیزترین بیٹسمین کون؟

ماہرین اورشائقین کرکٹ سچن ٹنڈولکرکو سنچریوں کا بادشاہ مانتے ہیں جو انٹرنیشنل کرکٹ میں 100 سنچریاں اسکورکرنے والے دُنیاکے واحد بلے باز ہیں، اس فہرست میں دوسرے نمبرپر موجود سابق آسٹریلوی بلے باز رکی پونٹنگ اُن سے 29سنچریوں کے فاصلے پر ہیں جبکہ کوئی تیسرا ایسابیٹسمین نہیں ہے جس نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 63سے زائد سنچریاں بنائی ہوں، اس سے ’’سنچری کنگ‘‘ سچن کی بڑی اننگز کھیلنے کی صلاحیت کا اندازہ لگایاجاسکتاہے۔

کچھ عرصہ قبل تک ہرکسی کایہی خیال تھا کہ سچن ٹنڈولکرکی 100سنچریوں کا ریکارڈتوڑناناممکنات میں سے ایک ہوگا جبکہ سنچریاں اسکورکرنے کی اُن جیسی صلاحیت کا بلے باز شاید ہی صدیوں بعد پیدا ہولیکن اب یہ صدیوں بعد نہیں بلکہ چند ہی سالوں میں ہوتا دکھائی دے رہاہے کیونکہ بھارت ہی کے بلے باز ویرات کوہلی تیزی سے اس سفرکی جانب گامزن ہیں ۔

ٹیسٹ میچوں میں اُن کی سنچریاں اسکور کرنے کی رفتار اگرچہ قدرے کم ہے مگر ایک روزہ میچوں میں وہ جس اندازمیں سنچریوں پر سنچریاں اسکور کئے جارہے ہیں ،اُسے دیکھ کر لگتا یہی ہے کہ وہ دن زیادہ دُور نہیں جب ویرات کوہلی ’’سنچری کنگ‘‘کاٹیگ اپنے سینے پر سجاچکاہوگا۔

پاکستان میں کھیلوں کے واحد ہفت روزہ میگزین ’’اسپورٹس لنک‘‘ کے تازہ ایڈیشن کا سرورق
پاکستان میں کھیلوں کے واحد ہفت روزہ میگزین ’’اسپورٹس لنک‘‘ کے تازہ ایڈیشن کا سرورق

پاکستان میں کھیلوں کے واحد ہفت روزہ میگزین ’’اسپورٹس لنک‘‘ نے اپنے تازہ ایڈیشن میں شائع کئے گئے ’’اعدادی حقائق‘‘ میں ویرات کوہلی اور 15سے زائد سنچریاں بنانے والے دیگر کامیاب بلے بازوں کی سنچریاں اسکورکرنے کا تناسب شائع کیا ہے ۔

اس رپورٹ میں مجموعی سنچریوں کے علاوہ کیرئیرکی پہلی سے آخری سنچری کے درمیانی حصے میں زیادہ رفتار سے سنچریاں بنانے والے بیٹسمینوں کے موازنے سمیت دیگر متعلقہ تمام اہم اعدادوشمارشائع کئے گئے ہیں۔ویرات کوہلی نے اب تک ون ڈے کیرئیر میں 26سنچریاں اسکور کی ہیں۔اس رپورٹ میں ون ڈے کرکٹ میں 26ویں سنچری تک پہنچنے کیلئے سچن ٹنڈولکر سمیت دیگر تمام بلے بازوں سے ویرات کوہلی کا موازنہ بھی شائع کیا گیاہے۔

یہ جامع اورمعلوماتی رپورٹ آپ ہفت روزہ ’’اسپورٹس لنک‘‘ کے تازہ ایڈیشن (20تا26نومبر2016ئ) کے ایڈیشن میں ملاحظہ کرسکتے ہیں۔

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

ویرات کوہلی کو بڑااعزاز حاصل ہوگیا

دنیا کے قدیم ترین کرکٹ میگزین نے بھارتی کپتان کو نئے ایڈیشن میں شاندار خراج …

2 تبصرے

  1. محمد عاقب قریشی

    ویرات کوہلی سب ریکارڈ توڑ دے گا

  2. sachin tendolkar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے