Clicky

ہوم / اہم موضوعات / نسرین سلطانہ نے عرفات سنی پر نیاالزام لگا دیا

نسرین سلطانہ نے عرفات سنی پر نیاالزام لگا دیا

بنگلہ دیشی اسپنر کو اپنی دیرینہ گرل فرینڈ کے ساتھ جھگڑے نے جیل کی پتلی دال کھانے پر مجبور کردیا۔

ڈھاکا کی 23 سالہ نسرین سلطانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے بنگلہ دیشی کرکٹر عرفات سنی کے ساتھ شادی 2014 میں کی تھی تاہم اسپنر کے کہنے پر اس شادی کو دونوں فیملیز سے ہی خفیہ رکھا گیا تھا، جب انہوں نے عرفات سنی پر دبائو ڈالا کہ وہ اپنے گھروالوں کو اس شادی کے بارے میں بتائیں تو وہ اُلٹا انہیں بلیک میل کرنے لگے۔

نسرین سلطانہ کے مطابق نکاح کے وقت ان کی بہن اور بہنوئی بھی موجود تھے جبکہ عرفات کے دو دوست بھی وہاں پر تھے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سنی انہیں گزشتہ برس تھائی لینڈ بھی لے گئے تھے۔

یاد رہے کہ نسرین سلطانہ نے پولیس کو شکایت درج کرائی تھی کہ عرفات سنی نے ان کی کچھ ذاتی نوعیت کی تصاویر فیس بک پر جعلی اکائونٹ بناکر اس پر اپ لوڈ کردی ہیں۔جس پر کرکٹر کو حراست میں لے لیا گیا تھا تاہم منگل کو ایک روزہ ریمانڈ ختم ہونے پر جب انہیں عدالت میں پیش کیا گیا تو میٹروپولیٹن مجسٹریٹ ذاکر حسین نے ان کو ضمانت دینے سے انکار کرتے ہوئے جیل بھیج دیا جہاں پر وہ بھی دیگر قیدیوں کی طرح دال کھانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

بنگلہ دیش میں انٹرنیٹ کے غلط استعمال پر قوانین کافی سخت ہیں اگر عرفات سنی پر جرم ثابت ہوتا تو ان کو 14 برس تک قید کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔

صرف یہی نہیں بلکہ نسرین سلطانہ نے الگ سے ایک مقدمہ درج کرایا ہے جس میں عرفات سنی پر ان سے لاکھوں ٹکا جہیز کی مد میں دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ جہیز کے حوالے سے بھی بنگلہ دیشی قوانین سخت اور اس میں بھی جرم ثابت ہونے پر عرفات سنی کو جیل میں لمبے عرصے تک چکی پیسنا پڑسکتی ہے۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

عمراکمل پھرتنازعے کا شکار،چیمپئنزٹرافی سے باہرہونیکاامکان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین عمراکمل پاکستان کپ میں نئے تنازعے کا شکار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے