Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / آف دی فیلڈ / محبوبہ کی تصاویر اپ لوڈکرنے پر بنگلہ دیشی کرکٹر عرفات سنی گرفتار

محبوبہ کی تصاویر اپ لوڈکرنے پر بنگلہ دیشی کرکٹر عرفات سنی گرفتار

بنگلہ دیشی کرکٹر پر ان کی دیرینہ دوست نے جعلی اکائونٹ بناکر قابل اعتراض تصاویر شیئر کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

بنگلہ دیش پولس نے کرکٹر عرفات سنی کو سخت انٹرنیٹ قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار کرلیا ہے۔ ان کی دیرینہ دوست نے الزام عائد کیا کہ عرفات سنی نے ان کی کچھ انتہائی ذاتی قسم کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

پولیس نے ڈھاکا کے امین بازار نامی علاقے میں چھاپہ مارکر 30 سالہ لیفٹ آرم اسپنر کو گرفتار کیا۔ ان کی دوست نے دو ہفتے قبل پولیس میں شکایت درج کرائی تھی کہ عرفات سنی نے فیس بک پر ان کے نام سے ایک جعلی اکائونٹ کھول رکھا ہے جس پر وہ ان کی انتہائی ذاتی قسم کی تصاویر بھی اپ لوڈ کررہا ہے۔

مقامی پولیس چیف جمال الدین کہتے ہیں کہ یہ ایک کافی حساس معاملہ ہے، اس لئے فوری طور پر نہ صرف عرفات سنی کو گرفتار کرلیا گیا ہے بلکہ عدالت سے ان کو پانچ روز تک حراست میں رکھنے کی درخواست کررہے ہیں۔

ادھر بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ یہ چونکہ کرکٹرکا ذاتی معاملہ ہے اس لئے وہ صرف صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

یہ حالیہ کچھ عرصے میں تیسرے بنگلہ دیشی کرکٹر کی گرفتاری ہے۔ اس سے پہلے روبیل حسین کو ایک اداکارہ کا ریپ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جبکہ شہادت حسین کو اپنی کمسن ملازمہ کو انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنانے پر پولیس نے بیوی سمیت پکڑا تھا۔ تاہم دونوں اب آئوٹ دی کورٹ ڈیلز کی وجہ سے ’باعزت‘ بری ہوچکے ہیں۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

آ ندرے رسل کی دپیکا پڈوکون اور پریانکا میں دلچسپی

کرکٹ اور فلم نگری کاتعلق بہت پراناہے،اب اس میں مزید جدت آگئی ہے جبکہ کرکٹرزکی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے