Clicky

ہوم / اہم موضوعات / بنگلہ دیش پریمیئرلیگ پھرتنازعات کی زدمیں

بنگلہ دیش پریمیئرلیگ پھرتنازعات کی زدمیں

مالی معاملات میں گڑبڑ کے سبب تعطل کا شکار رہنے والی بنگلہ دیش پریمیئرلیگ ایک بارپھر تنازعات کی زد میں آگئی ہے جس کی ایک فرنچائزڈمعائدے کے مطابق اپنے کھلاڑیوں کو ادائیگی کرنے میں ناکام رہی ہے جبکہ اس کے سبکدوش کئے جانے والے چیئرمین بھی فرنچائزڈپرمالی گڑبڑ کے الزامات لگارہے ہیں۔

بنگلہ دیشی بورڈکی حواس باختگی کا اندازہ یہاں سے بھی لگایا جاسکتاہے کہ تعطل کے بعد شروع ہونے والی بنگلہ دیش پریمیئرلیگ کے چوتھے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب تک منعقد نہیں کرسکا۔جس کیلئے عذریہ پیش کیاجارہاہے کہ انگلینڈکیخلاف ہوم سیریز کے سبب افتتاحی تقریب کی تیاریاں نہ کی جاسکیں۔

اطلاعات کے مطابق فرنچائزڈ رنگپوررائیڈزمعائدے کے مطابق اپنے کھلاڑیوں کو معاوضے اداکرنے میں ناکام رہی ہے جس کے سبب اس فرنچائزڈکے کھلاڑیوں نے بنگلہ دیشی بورڈکے چیف ایگزیکٹو نظام الدین چوہدری سے باقاعدہ شکایت بھی کردی ہے۔

ٹیم کے اہم ترین آل رائونڈرشاہد آفریدی بھی رقم کی عدم ادائیگی کے سبب ٹیم کو جوائن کرنے سے انکاری تھے ،بعدازاں اُنہیں معاوضے کافوری طورپر پچاس فیصد حصہ اداکیاگیا جس کے بعد انہوں نے تاخیر سے ٹیم جوائن کی۔

معاوضہ دیر سے ملنے پر شاہد آفریدی نے بھی بنگلہ دیش پریمیئرلیگ میں اپنی ٹیم کو تاخیر سے ہی جوائن کیا ہے
معاوضہ دیر سے ملنے پر شاہد آفریدی نے بھی بنگلہ دیش پریمیئرلیگ میں اپنی ٹیم کو تاخیر سے ہی جوائن کیا ہے

واضح رہے کہ بی پی ایل کے قواعدوضوابط کے مطابق فرنچائزڈپرلازم ہے کہ وہ ایونٹ کے آغاز سے قبل ہی خریدے گئے کھلاڑیوں کو معاوضے کی پچاس فیصد رقم اداکردیں،بقیہ20فیصد دوران ایونٹ اور 30فیصدرقم ایونٹ کے اختتام کے ایک ماہ کے اندرلازماً اداکرنا ہوتی ہے مگر رنگپور رائیڈرزکے اکثرکھلاڑیوں کو تاحال معاوضے کا پچاس فیصد نہیں مل سکا جبکہ آج سے ایونٹ بھی شروع ہوگیاہے۔

سہاناگروپ کی ملکیت رنگپوررائیڈرزکے پلیئرزاپنے ٹیم مالک سے بھی ناواقف ہیں جو نہیں جانتے کہ انہیں رقم وصول کرنے کیلئے کس سے رابطہ کرنا ہوگا۔ رنگپوررائیڈرزکی ملکیت کی بھی انوکھی کہانی ہے۔جس کے مالکان پہلے سلہٹ رائلز کے نام سے فرنچائزڈچلارہے تھے جسے پلیئرزاورآفیشلزکو ادائیگی نہ کرنے پر لیگ سے نکال دیاگیا۔بعدازاں اسی سہانا گروپ نے رنگپوررائیڈرزکے نام سے ٹیم خرید لی ہے۔

رنگپوررائیڈرزکی چیئرمین شپ بھی متنازعہ بن چکی ہے ۔پہلے ضیاالعالم کوچیئرمین بنایاگیامگر پھر اُسے ہٹادیاگیا۔جس پر آگ بگولہ ہوکر انہوں نے ٹیم مالکان پر الزام عائد کیاکہ اُن سے بھاری رقم لیکر فرنچائزڈکا چیئرمین مقرر کیاگیاتھا مگر پھر بغیر کسی وجہ کے ہی عہدے سے ہٹادیاگیا۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

شاہد آفریدی ایکبارپھرپاکستان ٹیم میں کھیلیں گے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی ایکبارپھر پاکستان کی گرین شرٹس پہنیں گے،پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے