Clicky

ہوم / اہم موضوعات / ٹورسے انکارپربنگلہ دیش کی پاکستان کو گیڈربھپکیاں شروع

ٹورسے انکارپربنگلہ دیش کی پاکستان کو گیڈربھپکیاں شروع

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کی جانب سے مسلسل تیسرا ٹور کرنے سے انکار کے بعد پی سی بی کو گیڈربھپکیاں دینا شروع کردی ہیں۔

بی سی بی کے صدرنظم الحسن نے کہاکہ پاکستان شاید شکست کے خوف سے ہمارے ساتھ نہیں کھیلنا چاہتا کیونکہ اگر وہ شکست کھاگیا تو آئی سی سی ورلڈکپ2019ء کی کوالیفائنگ کٹ ڈیٹ سے قبل اُس کی رینکنگ اور پوائنٹس متاثر ہوسکتے ہیں۔

آئی سی سی میٹنگ سے وطن واپسی پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نظم الحسن نے کہاکہ جولائی،اگست میں طے پانے والے پاکستان ٹیم کے دورۂ بنگلہ دیش کے ملتوی ہونے سے متعلق پی سی بی نے ہمیں آفیشلی طورپر کچھ نہیں بتایا البتہ آئی سی سی میٹنگزکے دوران شہریارخان نے یہ ضرورکہاتھا کہ اُن کیلئے ٹیم بھیجنا مشکل ہوگا۔

نظم الحسن نے مسلسل تیسری بار بنگلہ دیش کا دورہ کرنے سے پی سی بی کے اعتراض کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان ٹیم دیگر کئی ممالک کے تین سے بھی زائد دورے کرچکی ہے تو اب کھیلنے سے کیوں انکارکررہے ہیں ۔ہم پاکستان کو دورے کا شیڈول بھیج کر دیکھیں گے کہ پی سی بی اس پر کیا جواب دیتا ہے۔

loading...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے