Clicky

ہوم / اہم موضوعات / بابراعظم نے کیویزکو بڑی برتری سے روک دیا
babar-azam

بابراعظم نے کیویزکو بڑی برتری سے روک دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹاپ آرڈر بلے باز بابراعظم نے نہ ختم ہونے والی مزاحمت کے سبب نیوزی لینڈکو بڑی برتری حاصل کرنے سے روک دیاہے جو صرف55رنزکی برتری حاصل کرسکی۔

نیوزی لینڈکے 271رنزکے جوا ب میں 76/5کی صورتحال سے پاکستان نے اپنی اننگزکا آغازکیا تو وہ بڑے خسارے کے خطرے سے دوچار تھی۔اس موقع پر بابراعظم نے سرفرازاحمدکے ساتھ مل کر 49رنزکا اضافہ کرتے ہوئے مجموعی اسکور 125رنزتک پہنچادیا۔اس موقع پر سرفرازاحمد 41رنزبناکرآئوٹ ہوئے تونئے بلے باز سہیل خان نے بابراعظم کا بھرپور ساتھ دیا۔

بابر اعظم اور سہیل خان نے ساتویں وکٹ پر 67 رنزکی عمدہ شراکت قائم کرکے پاکستان کو بڑے خسارے سے بچالیا
بابر اعظم اور سہیل خان نے ساتویں وکٹ پر 67 رنزکی عمدہ شراکت قائم کرکے پاکستان کو بڑے خسارے سے بچالیا

بابراعظم کے ساتھ بیٹنگ کرتے ہوئے سہیل خان نے جارحانہ بیٹنگ کی جنہوں نے 192کے مجموعے پر جب ٹاپ آرڈر بیٹسمین کا ساتھ چھوڑاتووہ 47 گیندوں پر چار چوکوں اور دو چھکوں کی مددسے 37رنزبناچکے تھے۔بعدازاں کوئی لوئر آرڈر بلے باز زیادہ دیر تک بابراعظم کا ساتھ نہ دے سکا۔

67اوورزمیں 55رنزکے خسارے کے ساتھ پاکستانی اننگز 216رنزپرختم ہوئی تو بابراعظم دس چوکوں کی مددسے 90 رنز بناکر آئوٹ ہوئے بغیر میدان سے باہرآنے پر مجبور ہوئے۔

بعدازان نیوزی لینڈنے اپنی دوسری اننگزکا آغاز کیا تو محمد عامر کی محض ایک گیندکے بعد ہی بارش شروع ہوگئی جس کے سبب کھیل روکنے کے بعد کچھ دیر بعد تیسرے دن کا کھیل ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

3rd-day-sc

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

imran-khan

عمران خان کا بھرم ٹوٹ گیا

پاکستان کرکٹ ٹیم حالیہ ہملٹن ٹیسٹ سے قبل کبھی بھی فاسٹ بولر عمران خان سینئر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے