Clicky

ہوم / اہم موضوعات / بابر اعظم ویو رچرڈزکا37سالہ عالمی ریکارڈ توڑنے کےقریب

بابر اعظم ویو رچرڈزکا37سالہ عالمی ریکارڈ توڑنے کےقریب

اگلی دو ون ڈے اننگز میں مزید 114 رنز بناکر ویسٹ انڈیز کے عظیم کرکٹر ویو رچرڈز کا 37 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیں گے۔
22 سالہ بابر اعظم کے لئے آسٹریلوی ٹور کا ٹیسٹ مرحلہ مایوس کن ثابت ہوا جس میں انہوں نے تین ٹیسٹ میچز کی سریز میں صرف 11.23 کی اوسط سے رنز اسکور کئے جس میں سب سے زیادہ 23 رنز شامل تھے۔

مگر کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف 98 رنز بناکر فارم میں واپسی کا پیغام دیا اس کے ساتھ ہی اس بات کی اُمید پیدا ہوگئی ہے کہ وہ کرکٹ کا ایک 37 سال پرانا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔ انہیں تیز رفتاری سے ایک ہزار ون ڈے رنز مکمل کرنے کے لئے اگلی دو اننگز میں مزید 114 رنز بنانا ہوں گے۔

بابر اعظم کے اس وقت 18 ون ڈے اننگز میں مجموعی رنز 886 ہیں جوکہ کیریئر کے اس مرحلے پردنیا کے کسی بھی پلیئر سے زیادہ ہیں، اتنی اننگز میں خود ویو رچرڈز بھی ان سے تین رنز پیچھے تھے، جنھوں نے 21 اننگز میں ایک ہزاز ون ڈے رنز مکمل کرکے ریکارڈ قائم کیا جوابھی تک قائم ہے لیکن اگر بابر اگلے دو ون ڈے میچز میں 114 رنز بنالیتے ہیں تو وہ تاریخ کا حصہ بن جائیں گے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ کوئنٹین ڈی کوک، کیون پیٹرسن اور جوناتھن ٹروٹ نے بھی ویو رچرڈز کی طرح 21 اننگز میں ہی 1000 ون ڈے رنز مکمل کئے تھے۔

بابر اعظم کہتے ہیں کہ ’’ میں اس ریکارڈ سے واقف ہوں لیکن میری توجہ اپنی ٹیم کے لئے پرفارم کرنے پر مرکوز ہے، میری پہلی ترجیح پاکستان کے لئے ون ڈے سیریز میں بہتر پرفارم کرنا ہے‘‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’ ٹیسٹ سیریز بہت ہی دشوار تھی، مجھے زیادہ رنز اسکور کرنے کا موقع نہیں ملا لیکن پریکٹس میچ میں وکٹ پر کچھ وقت گزارنا میرے لئے اچھا ثابت ہوا‘‘۔

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

وارنر پہلی بارنمبرون بیٹسمین بن گئے،بابراعظم اور شرجیل کی ترقی

پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کے اختتام پر جاری ہونیوالی رینکنگ میں ڈیوڈ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے