Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / اہم موضوعات / بابراعظم نے عالمی ریکارڈبرابراورپاکستانی ریکارڈ توڑدیا

بابراعظم نے عالمی ریکارڈبرابراورپاکستانی ریکارڈ توڑدیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹاپ آرڈر بلے باز بابراعظم نے پرتھ میں84رنزکی شاندار اننگزکے دوران ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین ایک ہزار رنز مکمل کرنے کا ویوین رچرڈز،جوناتھن ٹرائوٹ،کیون پیٹرسن اور کوئنٹن ڈی کوک کا مشترکہ عالمی ریکارڈ برابرکردیا۔

بابراعظم نے کیریئر کی 21ویں اننگز میں ایک ہزار رنز مکمل کرکے عالمی ریکارڈتونہ توڑسکے البتہ انہوں نے پاکستان کی جانب سے تیزترین ایک ہزار رنزکا اظہرعلی کا ریکارڈ توڑدیاہے،موجودہ ون ڈے کپتان نے یہ سنگ میل23ویں اننگز کے دوران عبورکیاتھا۔

ون ڈے کرکٹ میں کوئی بھی دوسرا بلے باز بابراعظم سے کم (21)اننگزمیں ایک ہزار رنزکا سنگ میل عبورنہیں کرسکاہے۔ویسٹ انڈیزکے خلاف یواے ای سیریزمیں لگاتار تین سنچریاں اسکورکرنے کے بعد بابراعظم کو یہ ریکارڈتوڑنے کیلئے اگلی دو اننگزمیں 114رنز درکارتھے مگر وہ آسٹریلیاکے خلاف پہلے دومیچوں میں 33اور 34رنزبناکر اس ہدف سے 47رنز پیچھے رہ گئے۔

پرتھ میں کھیلے تیسرے ون ڈے میچ میں انہوں نے 47واں رن بناکر یہ عالمی ریکارڈ برابرکردیا۔

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

وارنر پہلی بارنمبرون بیٹسمین بن گئے،بابراعظم اور شرجیل کی ترقی

پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کے اختتام پر جاری ہونیوالی رینکنگ میں ڈیوڈ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے