Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / ممالک / آسٹریلیا / اظہرعلی نے سنیل گواسکرکا ریکارڈ توڑ ڈالا
اظہرعلی ایک کیلنڈر ایئرمیں ہزار رنزمکمل کرنے والے پانچویں پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں

اظہرعلی نے سنیل گواسکرکا ریکارڈ توڑ ڈالا

سڈنی ٹیسٹ کے دوسرے روز 58رنزکی اننگز کھیل کر اظہرعلی نے ماضی کے عظیم بھارتی اوپنر سنیل گواسکر کا ریکارڈ توڑدیاہے۔پاکستانی اوپنر سے قبل آسٹریلیا میں تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں کسی بھی مہمان اوپنر کی جانب سے سب سے زیادہ اسکور 352 رنز تھا جوکہ بھارتی اوپنر سنیل گواسکر نے 1985-86 میں بنایا تھا۔

اظہر علی بدھ کی اننگز کو ملا کر اب تک اس ٹور میں 382 رنز بناچکے ہیں، اس طرح انہوں نے سنیل گواسکر سے تین ٹیسٹ میچز والا ریکارڈ چھین لیا ہے۔

اب ان کی نظر محسن حسن خان کے آسٹریلیا میں سب سے زیادہ رنز اسکورکرنے والے پاکستانی کے ریکارڈ پر ہے، جس کو توڑنے کے لئے انہیں مزید 8 رنز بنانے ہوں گے۔ کنفیوز ہونے کی ضرورت نہیں ہے، محسن حسن خان نے 390 رنز پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز میں اسکور کئے تھے جبکہ یہاں پر بات تین ٹیسٹ میچز کے ریکارڈ کی ہورہی ہے۔

اظہر علی آسٹریلوی سرزمین پر ایک ہزار سے زائد رنز بنانے والے پانچویں پاکستانی بن گئے ہیں۔ سب سے ٹاپ پر 1797 رنز کے ساتھ جاوید میانداد ہیں۔ ظہیر عباس، سلیم ملک اور اعجاز احمد بھی اس لسٹ میں شامل ہیں۔

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

گرانٹ ایلیٹ نے نیوزی لینڈ کیلئے نہ کھیلنے کا اعلان کردیا

ورلڈکپ2015ء میں شاندار کارکردگی سے عالمی توجہ حاصل کرنے والے کیوی آل رائونڈر گرانٹ ایلیٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے