Clicky

ہوم / اہم موضوعات / ’’اظہرعلی ہی ون ڈے کپتان برقرار رہیں گے‘‘

’’اظہرعلی ہی ون ڈے کپتان برقرار رہیں گے‘‘

بارہ سال بعد کینگروزکے دیس میں حریف ٹیم کی محمدحفیظ کی قیاد ت میں کامیابی کے بعداُٹھنے والے سوالات کو چیف سلیکٹرانضمام الحق نے دبادیاہے۔

چیف سلیکٹرنے میڈیا سے اپنی گفتگو میں واضح کردیاہے کہ ساتھ ہی واضح کر دیا کہ ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں چیئرمین بورڈ شہریارخان نے اظہرعلی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاتھا کہ اظہرعلی بطور کپتان ہمارا اعتماد کھوچکے ہیں جبکہ اُن کی ون ڈے ٹیم میں جگہ پر بھی سوالیہ نشان ہے ۔

اُدھر انضمام الحق نے ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ ٹیسٹ قائد کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے چیف سلیکٹر نے کہا کہ مستقبل پر ان کی رائے لیں گے۔

دوسری جانب،آسٹریلیامیں حالیہ شکستوں پر تبصرہ کرتے ہوئے چیف سلیکٹرنے انوکھی منطق پیش کی ہے کہ سیریز پہ سیریز ہونے کے سبب تیاری اور پلاننگ کا موقع نہیں ملاجبکہ ہمارے کھلاڑیوں کی فٹنس کا معیار بھی انٹرنیشنل لیول کا نہیں ہے۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

شہریار اور مکی آرتھر نے انضمام کو ’ناک آئوٹ‘ کردیا

شاید پاکستان کرکٹ کے دو بڑوںمیں پاکستانی ٹیم کی قیادت کے بارے میں جاری ’’خفیہ‘‘ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے