Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / اہم موضوعات / اظہرعلی دوسرے میچ سے باہر،حفیظ کپتان ہونگے

اظہرعلی دوسرے میچ سے باہر،حفیظ کپتان ہونگے

برسبین میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں بیٹنگ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکارہونے والے پاکستانی کپتان اظہرعلی کی تکلیف بڑھ گئی ہے اور وہ دوسرا ون ڈے نہیں کھیلیں گے۔

آسٹریلیا سے موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی کپتان اظہرعلی کی تکلیف اچانک بڑھ گئی ہے، ان کا اسکین ٹیسٹ بھی کرایا گیا ہے۔گزشتہ شب ٹیم منیجر وسیم باری نے اظہر علی کو فٹ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسکین کی بھی ضرورت نہیں ہے، مگر ہفتے کو اظہر کا درد بڑھ گیا، جس کے بعد ان کی اتوار کو شیڈول دوسرے ون ڈے میں شرکت مشکوک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دوسرے ون ڈے میں پاکستان کا کپتان کون ہوگا؟

دوسری جانب آل راؤنڈر شعیب ملک گلے کے انفیکشن سے نجات نہ پا سکے، انھیں خون کا ٹیسٹ کرانے کیلئے اسپتال بھی لے جایا گیا، وہ پہلا میچ نہیں کھیل سکے تھے، اب دوسرے میں بھی شرکت کا امکان کم ہے۔ وسیم باری نے بھی میڈیا کوبتایا کہ شعیب خاصی کمزوری محسوس کر رہے ہیں۔

اُدھر ذرائع کا دعویٰ کررہے ہیں کہ محمد حفیظ ملبورن میںاتوارکوہونے والے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان ٹیم کی قیادت کریں گے

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

ٹیم میں بڑی تبدیلیاں درکار،فی الحال کسی کا نام نہیں لیتا: انضمام الحق

پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے