Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / اہم موضوعات / اظہر علی فٹ قرار، چوتھے ون ڈے میں کپتانی کریں گے

اظہر علی فٹ قرار، چوتھے ون ڈے میں کپتانی کریں گے

فٹنس ٹیسٹ کے بعد مستقل ایک روزہ کپتان کو کلین چٹ دے دی گئی ہے اب وہ بقیہ ون ڈے سیریز کیلئے پاکستان ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

پاکستان کے ون ڈے کپتان اظہر علی نے فٹنس ٹیسٹ پاس کرلیا ہے جس کے بعد ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ون ڈے میں ان کی جانب سے کپتانی کی تصدیق بھی کردی گئی ہے۔

اظہر علی آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے کے بعد انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد نائب کپتان سرفراز احمد کی عدم موجودگی میں محمد حفیظ کو کپتان بنایا گیا تھا۔

آل رائونڈر کی قیادت میں گرین شرٹس نے میلبورن کرکٹ گرائونڈ پر دوسرے ون ڈے میں شاندار کامیابی حاصل کی تھی جس سے حفیظ کی قائدانہ صلاحیتوں کو بھی خوب سراہا گیا تھا۔

لیکن پرتھ میں تیسرے ون ڈے میں شکست نے حفیظ کی آسمان سے پھر زمین پر پہنچادیا تھا۔ اب اظہر علی کو آسٹریلیا کے خلاف سیریز کامیابی کے لئے باقی بچنے والے دونوں ون ڈے میچز میں ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرانا ہوگا۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

اظہرعلی ٹیسٹ ٹیم کی نائب کپتانی سے مستعفی

پاکستان ون ڈے ٹیم کی قیادت سے بظاہراستعفیٰ دینے والے اظہرعلی نے ٹیسٹ ٹیم کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے