Clicky

ہوم / اہم موضوعات / آوازیں کسے جانے پر اظہر علی بھڑک اُٹھے

آوازیں کسے جانے پر اظہر علی بھڑک اُٹھے

زیر عتاب ون ڈے کپتان نے بڑی مشکل سے اپنے آپ پر قابو پایا اور گاڑی میں بیٹھ کر چل دیے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آسٹریلیاکے شرمناک ٹور کے بعد ٹولیوں کی صورت میں وطن واپس لوٹ چکے ہیں۔ گزشتہ روز کپتان اظہر علی بھی کچھ دیگر ساتھیوں کے ہمراہ لاہور ایئر پورٹ پر پہنچے۔

وہاں پر ان کے استقبال کے لئے شائقین سے زیادہ سیکیورٹی اہلکاروں کی فوج موجود تھی جوکہ پی سی بی کی درخواست پر کسی بھی ہنگامے سے قومی ’ہیروز‘ کو بچانے کے لئے آئی تھی۔

جب اظہر علی باہر نکلنے لگے تو ایک شخص نے ان پر فقرے کسے اور کپتانی چھوڑ دینے کا مطالبہ کیا۔ مذکورہ شخص کا انداز انتہائی جارحانہ تھا جس پر ٹھنڈا مزاج رکھنے والے اظہر علی بھی غصے سے بھڑک اٹھے۔

انہوں نے فوراً مڑ کر آوازیں کسنے والے شخص کی جانب دیکھا مگر صورتحال کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے صرف گھور کرہی رہ گئے اور سیدھا اپنی گاڑی میں بیٹھ کر وہاں سے چل دیئے۔

اظہر علی کو کپتانی سے ہٹانے کا امکان ظاہر کیا جارہا جبکہ سلو اوور ریٹ کی وجہ سے وہ اگلے ون ڈے میچ میں شریک بھی نہیں ہوسکیں گے۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

وارنر پہلی بارنمبرون بیٹسمین بن گئے،بابراعظم اور شرجیل کی ترقی

پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کے اختتام پر جاری ہونیوالی رینکنگ میں ڈیوڈ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے