Clicky

ہوم / ممالک / پاکستان / اظہرعلی اور یونس نے56سالہ پرانا ریکارڈ توڑدیا

اظہرعلی اور یونس نے56سالہ پرانا ریکارڈ توڑدیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین اظہرعلی اور مڈل آرڈر بلے باز یونس خان نے سڈنی ٹیسٹ کے تیسرے دن کے کھیل کے دوران 56اور33سالہ پرانے دوریکارڈزتوڑ دیئے ہیں۔

دونوں بلے بازوں کو آسٹریلیا کے خلاف 6یااس سے کم رنزپردووکٹیں گنوانے کے بعد اگلی تیسری وکٹ پر سب سے بڑی شراکت کا 56سال قبل قائم کردہ ریکارڈتوڑنے کیلئے صرف چار رنز درکار تھے جو انہوں نے سڈنی ٹیسٹ کے تیسرے روز پہلے سیشن میں ہی بنالئے۔

یونس خان اور اظہرعلی کی جوڑی آسٹریلیامیں تیسری وکٹ پر سب سے بڑی شراکت قائم کرنے والی پاکستانی جوڑی بن گئی ہے
یونس خان اور اظہرعلی کی جوڑی آسٹریلیامیں تیسری وکٹ پر سب سے بڑی شراکت قائم کرنے والی پاکستانی جوڑی بن گئی ہے

دونوں بلے بازوں نے 6کے مجموعی اسکورپر شرجیل خان اور بابراعظم کے پویلین واپس لوٹ جانے کے بعد تیسری وکٹ پرانتہائی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان کو مشکلات سے نکالا ہے۔

آج سے قبل 6/2یا اس سے بدتر صورتحال کے بعد آسٹریلیاکے خلاف تیسری وکٹ پر بڑی شراکت کا عالمی ریکارڈ ویسٹ انڈیزکے روہن کنہائی اور سیمورنرسے کے نام تھا جنہوں نے 1960ء میں ملبورن کے مقام پرمیزبان سائیڈکے خلاف ایک رن پر دو وکٹیں گنوانے کے بعد تیسری وکٹ پر 123رنزکی شراکت قائم کی تھی۔

دوسری جانب، اظہر علی اور یونس خان کی جوڑی پاکستانی تاریخ کا 33سالہ پرانا ریکارڈبھی توڑنے می کامیاب ہوگئ ہے ۔یونس خان اور اظہرعلی کے 140*شراکتی رنز آسٹریلیامیں کسی بھی پاکستانی جوڑی کی تیسری وکٹ پرسب سے بڑی شراکت ہے۔اس سے قبل اکلوتی سنچری شراکت 1983ء میں پرتھ کے مقام پر جاویدمیانداد اور قاسم عمر نے 125 رنز جوڑکر قائم کی تھی۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

پاک بھارت میچ کے 10اہم حقائق و ریکارڈز

پاکستان بھارت کے درمیان برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کی 124رنز کی کامیابی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے