Clicky

ہوم / اہم موضوعات / اظہرعلی ٹیسٹ ٹیم کی نائب کپتانی سے مستعفی

اظہرعلی ٹیسٹ ٹیم کی نائب کپتانی سے مستعفی

پاکستان ون ڈے ٹیم کی قیادت سے بظاہراستعفیٰ دینے والے اظہرعلی نے ٹیسٹ ٹیم کی نائب کپتانی سے بھی دستبردارہوکراپنا ’’خاموش احتجاج‘‘ ریکارڈکرادیاہے۔

واضح رہے کہ دورۂ آسٹریلیاسے قبل ہی اظہرعلی کو ون ڈے ٹیم کی قیادت سے ہٹانے کی خبردیں گردش میں تھیں جبکہ چیف سلیکٹرانضمام الحق باربار ایک ہی کپتان کے بیان داغ کرصورتحال کو مزیدواضح کررہے تھے۔ آسٹریلیامیں ایک،چار سے ہونے والی شکست نے پی سی بی حکام کا کام مزید آسان کردیا۔

اظہرعلی کے استعفیٰ دینے کے ساتھ فوری طورپر سرفرازاحمد کو ون ڈ ے کپتان مقررکرنے کا اعلان اس بات کا اشارہ ہے کہ اظہرعلی نے استعفیٰ پی سی بی کے دبائوپر دیاتھا۔اب انہوں نے ٹیسٹ ٹیم کی نائب کپتانی سے بھی دستبردارہونے کا اعلان کردیاہے۔اس کا اعلان انہو ں نے اپنی ٹوئٹ میں کیا۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

اظہرعلی پرایک میچ کی پابندی عائد

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ون ڈے کپتان اظہرعلی پر ایڈیلیڈمیں آسٹریلیاکے خلاف کھیلے گئے آخری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے