Clicky

ہوم / ممالک / آسٹریلیا / گیند لگنے سے آسٹریلوی کرکٹر کی کھوپڑی چٹخ گئی

گیند لگنے سے آسٹریلوی کرکٹر کی کھوپڑی چٹخ گئی

جوئے مینی کی اسکین رپورٹ سامنے آگئی، سنجیدہ نوعیت کی انجری سے بورڈ کو بھی پریشان کردیا۔

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں حالیہ سیزن میں کئی کھلاڑیوں کو سر پر گیند لگنے کی وجہ سے اسپتال کی سیر کرنا پڑی جس میں جوئے مینی بھی شامل ہیں۔

پیر کے روز سڈنی سکسرز کے ٹریننگ سیشن کے دوران نیٹ میں ان کے سر پر گیند لگی تھی جس کی وجہ سے فوری طور پر انہیں اسپتال لے جایا گیا اور مختلف چیک اپس اور اسکین ٹیسٹ ہوئے۔ منگل کو ایک بار پھر ڈاکٹرز نے ان کی حالت کا تفصیلی جائزہ لیا اور ا یک بار پھر اسکین ہوئے جن کے نتائج کچھ زیادہ اچھے نہیں تھے۔

کھوپڑی میں ایک جانب فریکچر بھی تھا جب کہ دماغ میں تھوڑا خون نکلنے کے بھی آثار ملے۔ اگرچہ یہ انجری کافی سیریس قسم کی ہے تاہم جوئے مینی خود کو کافی بہتر محسوس کررہے ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف میڈیکل آفیسر جان آرچرڈ کہتے ہیں کہ ’’ جوئے مینی کو احتیاط کے طور پر اسپتال میں رکھا گیا ہے، جہاں پر ڈاکٹران کا جائزہ لیتے رہیں گے جبکہ نیوروسرجن ان کی انجری پر نظر رکھیں اور اگلا لائحہ عمل تجویز کریں گے‘‘۔

loading...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے