Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / ممالک / آسٹریلیا / آسٹریلیا کےلئے بڑا ’دھچکا‘ کپتان ٹیم سے باہر

آسٹریلیا کےلئے بڑا ’دھچکا‘ کپتان ٹیم سے باہر

نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں خسارے سے دوچار کینگروز کو اپنے قائم مقام کپتان میتھیو ویڈ کی جدائی برداشت کرنا پڑگئی۔

آسٹریلیا نے مستقل کپتان اسٹیون اسمتھ کے انجرڈ ہونے پر وکٹ کیپر میتھیو ویڈ کو نیوزی لینڈ میں چیپل ہیڈلی ٹرافی کے لئے ٹیم کی قیادت سونپی تھی مگران کو کینگروز کی قیادت کرنا نصیب ہی نہیں ہوا۔

پہلے میچ سے قبل ان کے کمر میں جو تکلیف پیدا ہوئی تھی وہ ٹھیک نہیں ہوسکی، اس لئے انہیں اب وطن واپس بھیجا جارہا ہے جہاں پر وہ علاج کرائیں گے جبکہ جمعرات کو شیڈول دوسرے اور پھر تیسرے ون ڈے میں بھی ٹیم کی قیادت ایرون فنچ ہی کریں گے۔

اگر میتھیو ویڈ ٹیم کی قیادت کرتے تو وہ آسٹریلیا کی کپتانی کرنے والے تیسرے وکٹ کیپر بن جاتے، ان سے قبل ایان ہیلی اور ایڈم گلکرسٹ مختلف مواقع پر ٹیم کی کپتانی کرچکے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے ہاتھوں آسٹریلیا کو پہلے میچ میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا جس میں مارکوس اسٹوئنس کی شاندار آل رائونڈ پرفارمنس بھی رائیگاں چلی گئی تھی۔

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

آسٹریلیا کو ایک اوردھچکا، قائمقام کپتان بھی اَن فٹ

میتھیو ویڈ کمر کی تکلیف کے باعث پہلے میچ میں قیادت ہی نہیں کرپائے، دوسرے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے