Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / ممالک / آسٹریلیا / سر پر گیند لگنے سے آسٹریلوی بولر اسپتال جا پہنچا

سر پر گیند لگنے سے آسٹریلوی بولر اسپتال جا پہنچا

آجکل کرکٹ میں گیند کھلاڑیوں کے سرپر لگنے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جبکہ فل ہیوزکی موت کے بعد ایسے ہرواقعے پر رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں۔

گزشتہ روز آسٹریلوی سرزمین پرکسی کرکٹرکے سرپر گیندلگنے کا ایک اور واقعہ پیش جب کینگرو بولر جوئے مینی سر پر گیند لگنے کی وجہ سے نیٹ سے سیدھا اسپتال جا پہنچے۔

جوئے مینی سڈنی سکسرز ٹریننگ سیشن میں شریک تھے اسی دوران گیند ان کے سر پر لگی اور وہ نیچے گر گئے، انہیں برسبین کے گابا اسٹیڈیم سے فوری طور پر قریبی اسپتال میں لے جایا گیا۔ اگرچہ ان کے سر پر کوئی زخم نہیں تھا مگر احتیاط کے طور پر ٹیسٹ ہوئے جو بعد میں کلیئر آئے، مینی کی یادداشت کا ٹیسٹ بھی کلیئر آیا۔

loading...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے