Clicky

ہوم / ممالک / آسٹریلیا / آسٹریلوی بلے بازوں نے پاکستان کیخلاف نیاریکارڈقائم کردیا

آسٹریلوی بلے بازوں نے پاکستان کیخلاف نیاریکارڈقائم کردیا

سڈنی میں کھیلے جارہے پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریزکے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز میزبان بلے بازوں نے مہمان سائیڈ کے خلاف نیا ریکارڈ قائم کردیاہے۔

سڈنی ٹیسٹ میں آسٹریلیاکی پہلی اننگزمیں اب تک تین بیٹسمین میٹ رینشا(184)،ڈیوڈوارنر(113) اور پیٹر ہینڈ کومب (110)سنچریاں اسکور کرچکے ہیں ۔یہ تاریخ میں پہلا موقع ہے جب آسٹریلیانے تین بلے بازوں نے پاکستان کے خلاف ایک ہی اننگزمیں سنچریاں اسکورکیں۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیانے 538/8پراننگز ڈیکلیئرکردی

اس سے قبل پاکستان کے خلاف ایک اننگزمیں کبھی بھی دو سے زائد آسٹریلوی بیٹسمین سنچریاں اسکور نہیں کرسکے تھے۔ واضح رہے کہ یہ پاکستان کے خلاف ایک اننگزمیں زیادہ سنچریوں کا مشترکہ عالمی ریکارڈ بھی ہے کیونکہ آج تک کسی بھی ٹیم کے بلے باز گرین کیپس کے خلاف ایک اننگزمیں تین سے زائد سنچریاں اسکورنہیں کرسکے ہیں۔

سڈنی ٹیسٹ میں بننے اور ٹوٹنے والے تمام ریکارڈزکی تفصیل ہفت روزہ ’’ اسپورٹس لنک‘‘ میں شائع کی جائے گی۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

ایک میچ میں2نروس نائنٹیز،یاسرشاہ دوسری اننگزکابادشاہ[ریکارڈز]

پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان برج ٹائون میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں مصباح …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے