Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / اہم موضوعات / سری لنکاکینگروزکے دیس میں کامیاب ترین ٹیم بن گئی

سری لنکاکینگروزکے دیس میں کامیاب ترین ٹیم بن گئی

سری لنکن کرکٹ ٹیم نے ملبورن میں کھیلے گئے پہلے ٹوئنٹی20 انٹرنیشنل میچ میں میزبان آسٹریلیاکے خلاف169رنزکا ہدف عبور کرتے ہوئے پانچ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی جس کے بعد دوسرے میچ میں 174رنزکا ہدف عبورکرکے سیریزمیں دو،صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔

یوں سری لنکا کی ٹوئنٹی20 فارمیٹ میں آسٹریلوی سرز مین پر مسلسل فتوحات کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔ یہ انتہائی حیران کن بات ہے کہ آسٹریلوی آج تک اپنے میدانوں پر سری لنکا کے خلاف ایک ٹوئنٹی 20انٹرنیشنل میچ بھی نہیں جیتی ہے۔

سری لنکا آسٹریلوی میدانوں پر میزبان سائیڈکے خلاف دُنیاکی کامیاب ترین ٹیم بھی بن گئی ہے جس کے بعد صرف بھارت (4) ہی دوسری ایسی ٹیم ہے جس نے کینگروزکے دیس میں میزبان سائیڈکے خلاف ایک سے زائد فتوحات حاصل کی ہوں۔

  •  دوسری جانب یہ بات بھی قابل ذکرہے کہ سری لنکا اپنے میدانوں پر کینگروزکے خلاف ٹوئنٹی20ریکارڈ اتنا شاندارنہیں ہے۔ جس کے خلاف اُس کانتیجہ ففٹی ففٹی رہاہے جس نے چار میں سے دو میچز جیتے ہیں تواتنے ہی میچوں میں اُسے شکست کا بھی سامناکرنا پڑا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے