Clicky

ہوم / ممالک / آسٹریلیا / آسٹریلیانے پاکستان کو 370رنزکا ہدف دیدیا

آسٹریلیانے پاکستان کو 370رنزکا ہدف دیدیا

آسٹریلیانے ایڈیلیڈمیں کھیلے جارہے پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں دونوں اوپنرز ڈیوڈوارنر اور ٹریوس ہیڈکی سنچریوں کی بدولت369/7رنزبناکر پاکستان کو 370رنزکا ہدف د ے دیاہے۔

آسٹریلیانے سیریزکے مسلسل پانچویں ون ڈے میں ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کی تو ڈیوڈوارنر اور ٹریوس ہیڈنے اپنی ٹیم کو 41.3اوورزمیں 284رنزکاریکارڈ اوپننگ اسٹینڈدیاتاہم ڈیوڈوارنرکے 179اور ٹریوس ہیڈکے 128رنز کے بعد دیگر آسٹریلوی بلے بازوں میں کوئی بھی بڑا اسکوربنانے میں ناکام رہا۔

اوپنرزکے بعد جیمزفائولکنرنے سب سے زیادہ18رنزبنائے جبکہ گلن میکسویل13رنزبناسکے۔پاکستانی بولروں میں جنید خان اور حسن نے دو،دو جبکہ محمد عامر اور وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

وارنر پہلی بارنمبرون بیٹسمین بن گئے،بابراعظم اور شرجیل کی ترقی

پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کے اختتام پر جاری ہونیوالی رینکنگ میں ڈیوڈ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے