Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / ممالک / آسٹریلیا / پاکستان ٹیم میچ ہارکربھی دل جیت گئی

پاکستان ٹیم میچ ہارکربھی دل جیت گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم برسبین کے مقام پر آسٹریلیاکے خلاف سیریزکے پہلے ٹیسٹ میچ میں 39رنز سے شکست کھاگئی ہے لیکن آخری اننگزمیں زبردست مزاحمت کرکے اُس نے مداحوں کے دل جیت لئے ہیں۔

پاکستان کوآخری اننگزمیں490رنزکا ہدف ملاجتنا آج تک کوئی ٹیم پوری ٹیسٹ ہسٹری میں عبورنہیں کرسکی۔اتنے بڑے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم کواچھا آغاز نہ مل سکا جو54رنزکے مجموعے پر دونوں اوپنرزسے محروم ہوگئی لیکن بعدازاں یونس خان اور اسدشفیق کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت وہ میچ میں واپس آگئی۔

یونس خان65رنزبناکرآئوٹ ہوئے تومحمدعامرنے اسدشفیق کا بھرپورساتھ دیا،وہ48رنز بناکر آئوٹ ہوئے،بعدازاں وہاب ریاض نے بھی 30رنزبناکر ٹیم کا اسکورآگے بڑھانے میں اپنا کرداراداکیا۔میچ کے پانچویں روزپاکستان نے 382/8 کے اسکورسے اپنی اننگزدوبارہ شروع کی تو یاسرشاہ اور اسدشفیق کی جوڑی نے مل کر ٹیم کا مجموعہ449رنزتک پہنچا کر میزبان آسٹریلوی کھلاڑیوں کے گلے خشک کردئیے۔

اس موقع پر مچل اسٹارک نے 137رنزبنانے والے اسدشفیق کو ڈیوڈوارنرکے ہاتھوں کیچ کراکر آگے بڑھتی ہوئی شکست کو روک دیا۔بعدازاں ٹیم کے اسکورمیں محض ایک رن کے اضافے کے بعد33رنزبنانے والے یاسرشاہ بھی رن آئوٹ ہوگئے جس کی بدولت پاکستان کا سفر450رنزتک ختم ہوگیا۔

یہ اسدشفیق کی عمدہ بیٹنگ تھی کہ میچ میں دس وکٹیں حاصل کرنے والے مچل اسٹارک کو نظر اندازکرکے ججزنے اُنہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا۔

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

ون ڈے سیریز کا اچھے طریقے سے آغاز کرنا چاہتے ہیں :اظہر علی

برسبن: پاکستان کرکٹ ٹیم ٹیسٹ فارمیٹ میں کلین سوئپ شکست کے بعد ایک روزہ سیریز میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے