Clicky

ہوم / ممالک / آسٹریلیا / پاکستانی بیٹنگ لائن ہوش میں آگئی

پاکستانی بیٹنگ لائن ہوش میں آگئی

پاکستان کرکٹ ٹیم برسبین ٹیسٹ میں آسٹریلیاکی پہلی اننگزمیں 429رنزکے جواب میں142رنزپرڈھیر ہوکرمیچ سے آئوٹ ہوگئی تھی مگر اُس نے اپنی دوسری باری میں حیران کن طورپرقدرے بہتر بیٹنگ کرکے سب کو حیران کردیاجومیچ تقریباً ہاتھ سے نکل جانے کے بعدہوش میں آگئی ہے۔

آسٹریلیانے اپنی دوسری اننگز202/5رنزپر ڈیکلیئرڈکرکے پاکستان کیلئے 490رنزکاہدف سیٹ کیاجس کے تعاقب میں 54رنزپرسمیع اسلم اور بابراعظم کی وکٹیں گنوانے کے بعد اظہرعلی کے71اوریونس خان کے 65رنزکی بدولت پاکستان ٹیم نے اگلی وکٹ گنوانے سے قبل 145رنزکا مجموعہ حاصل کرلیا۔

بعدازاں اسدشفیق اور محمد عامر کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے 300رنزکا ہندسہ عبورکرلیا۔محمد عامرپانچ چوکوں کی مدد سے 48رنزبناکرآئوٹ ہوئے تو اسدشفیق نے وہاب ریاض کے ساتھ مل کر ٹیم کااسکورآگے بڑھاتے ہوئے350 رنز کا ہندسہ بھی عبورکرلیا۔

بعدازاں اسدشفیق نے چوتھے دن کے کھیل کے آخری اوورمیں تین رنز کا شاٹ کھیل کر اپنی سنچری مکمل کی جبکہ اسی اوورکی تیسری گیندپروہاب ریاض آئوٹ ہوگئے جنہوں نے دوچوکوں اوردوچھکوں کی مددسے30رنزبنائے۔اُن کی جگہ آنے والے بیٹسمین یاسرشاہ نے پہلی گیندپر چوکالگانے کے ساتھ ساتھ باقی دوگیندوں کا دفاع کرکے دن کے اختتام پر پاکستان کا مجموعہ 382/8تک پہنچادیا۔

کل میچ کے آخری روزپاکستان کو فتح کیلئے مزید112رنزدرکارہوں گے جبکہ اُس کے ہاتھ میں صرف دو وکٹیں باقی ہیں۔ جبکہ آسٹریلیاکو فتح کیلئے مزید دو وکٹیں درکارہیں۔اسدشفیق100اور یاسرشاہ4رنزپر کھیل رہے ہیں۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

ون ڈے سیریز کا اچھے طریقے سے آغاز کرنا چاہتے ہیں :اظہر علی

برسبن: پاکستان کرکٹ ٹیم ٹیسٹ فارمیٹ میں کلین سوئپ شکست کے بعد ایک روزہ سیریز میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے