Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / ممالک / آسٹریلیا / فتح کے قریب ہیزل ووڈ نے آسٹریلیا کو ’دھوکا‘ دے دیا

فتح کے قریب ہیزل ووڈ نے آسٹریلیا کو ’دھوکا‘ دے دیا

پہلے ون ڈے میں انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ 6 رنز سے کامیاب ہوگیا۔

آکلینڈ میں چیپل ہیڈلی ٹرافی کے پہلے میچ میں 287 رنز ہدف کا تعاقب کرنے والی آسٹریلوی ٹیم نے جب 47 ویں اوور میں قدم رکھا تو اس کو کامیابی کے لئے صرف 19 رنز درکار تھے مگر صرف ایک وکٹ ہی باقی تھی۔ مارکوس اسٹونینز نے ٹیم سائوتھی کی پہلی تین بالز پر کوئی رن نہیں لیا مگر پھر لگاتار دو چھکے رسید کردیے۔

اوور کی آخری گیند پر اسٹونینز سنگل لینے کے لئے دوڑے مگر جوش ہیزل ووڈ بروقت کریز تک نہیں پہنچ پائے ان سے قبل کین ولیمسن کی ڈائریکٹ تھرو نے بیلز گرادیں۔

اس طرح تقریباً جیتا ہوا میچ آسٹریلوی ٹیم صرف 6 رنز سے ہار گئی۔ اسٹونینز 146 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے، انہوں نے 117 بالز کا سامنا کیا جبکہ ایڈن پارک کی چھوٹی بائونڈریز سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے 11 چھکے اور 9 چوکے جڑے۔

اس سے پہلے نیوزی لینڈ نے 9 وکٹ پر 286 رنز بنائے، نیل بروم 73 اور مارٹن گپٹل 61 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ اسٹونینز نے 3 اور پیٹ کمنز نے 2 وکٹیں اپنے نام کیں۔کینگروز کی شکست کے باوجود اسٹونینز کو عمدہ آل رائونڈ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

کیویز ، آسٹریلوی ٹیم سے حساب چکتاکرنے کیلئے بے تاب

نیوزی لینڈ نے اسٹارز سے عاری کینگرو کرکٹ ٹیم کو مزہ چکھانے کے لئے اپنی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے