Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / ممالک / آسٹریلیا / کیویز ، آسٹریلوی ٹیم سے حساب چکتاکرنے کیلئے بے تاب

کیویز ، آسٹریلوی ٹیم سے حساب چکتاکرنے کیلئے بے تاب

نیوزی لینڈ نے اسٹارز سے عاری کینگرو کرکٹ ٹیم کو مزہ چکھانے کے لئے اپنی مشقیں کس لیں۔

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل چیپل ہیڈلی ٹرافی کا آغاز پیر سے ہورہا ہے۔ میزبان ٹیم کینگروز سے گزشتہ ماہ ملنے والی شرمناک شکست کا بدلہ چکانے کے لئے بیتاب ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ گزشتہ برس سے قبل 6 سال تک آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان چیپل ہیڈلی ٹرافی کے کوئی بھی مقابلے نہیں ہوئے مگر گزشتہ 12 ماہ کے دوران تیسری مرتبہ دونوں ٹیمیں آپس میں ٹکرا رہی ہیں۔ گزشتہ برس فروری میں نیوزی لینڈ نے ہوم سیریز میں ٹرافی پر قبضہ جمایا تھا لیکن دسمبر میں آسٹریلیا جاکر تینوں میچز ہار گئی تھی۔

اب اسے اپنے ہوم گرائونڈز پر تین میچز کی سیریز میں تمام حساب کتاب چکتا کرنے کا نادر موقع مل گیا۔ یہ تقریباً چار برس میں پہلا موقع ہے جب آسٹریلوی ٹیم میں اسٹیون اسمتھ، ڈیوڈ وارنر اور جارج بیلی میں سے کوئی بھی شامل نہیں ہے۔ وارنر کو آرام دیا گیا ہے، بیلی اب ون ڈے ٹیم کا حصہ نہیں جبکہ اسٹیون اسمتھ انجرڈ ہوکر سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

یہ آسٹریلوی تاریخ میں تیسرا موقع ہوگا جب کوئی وکٹ کیپر قومی ٹیم کی قیادت کرے گا، اس بار یہ ذمہ داری اسمتھ اور وارنر کی عدم موجودگی میں میتھیو ویڈ سنبھال رہے ہیں، ان سے قبل ایڈم گلکرسٹ اور ایان ہیلی ایسے دو وکٹ کیپرز تھے جنہوں نے مختلف مواقعے پر آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کی تھی۔

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

آسٹریلیا کو ایک اوردھچکا، قائمقام کپتان بھی اَن فٹ

میتھیو ویڈ کمر کی تکلیف کے باعث پہلے میچ میں قیادت ہی نہیں کرپائے، دوسرے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے