Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / ممالک / آسٹریلیا / آسٹریلیانے پاکستان کو 465رنزکا ہدف دیدیا

آسٹریلیانے پاکستان کو 465رنزکا ہدف دیدیا

آسٹریلیانے سڈنی ٹیسٹ کے چوتھے روز اپنی دوسری اننگزمیں دو وکٹوں کے نقصان پر 241رنزپرڈیکلیئرڈ کرکے پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے 465رنزکا ہدف دے دیاہے۔

میچ کے چوتھے روز پاکستان ٹیم 315رنزبناکر آئوٹ ہوئی تو آسٹریلیانے اپنی دوسری اننگز میں تیزی سے رنزبناکر پاکستان کو جلد بیٹنگ دینے کی حکمت عملی اختیار کی۔اوپنر ڈیوڈوارنرنے 23 گیندوں پر ٹیسٹ تاریخ کی دوسری تیز ترین سنچری جڑتے ہوئے مجموعی طورپرآٹھ چوکوں اور تین چھکوں کی مددسے 27 گیندوں پر 55رنزبنانے میں کامیاب رہے۔

جن کے بعد کپتان اسٹیون اسمتھ 59رنزبناکر آئوٹ ہوئے جبکہ آخری سیشن میں عثمان خواجہ اور پیٹرہینڈکومب نے ٹیم کا مجموعہ241/2dتک پہنچایا۔دونوں نے آئوٹ ہوئے بغیر بالترتیب *79اور *40رنزبنائے۔

پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض اور یاسرشاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

محمدعامراَن فٹ ، بیٹنگ نہیں کرسکیں گے

آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں جاری تیسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز میزبان ٹیم کی دوسری اننگز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے