Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / اہم موضوعات / وارنراورمیکسویل نے آسٹریلیاکامجموعہ 353رنزتک پہنچادیا

وارنراورمیکسویل نے آسٹریلیاکامجموعہ 353رنزتک پہنچادیا

سڈنی میں کھیلے جارہے چوتھے ون ڈے میچ میں آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو پچھلے تین میچوں میں بڑا اسکورکرنے میں ناکام رہنے والے ڈیوڈوارنر نے پچھلی کسرپوری کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو عمدہ آغاز فراہم کیا۔

ڈیوڈوارنر اور عثمان خواجہ کی اوپننگ جوڑی نے اپنی ٹیم کو 17.2اوورزمیں 92رنزکا اوپننگ اسٹینڈ دیا ۔اس موقع پر عثمان خواجہ 30رنزبناکر آئوٹ ہوئے تو ڈیوڈوارنر نے اسٹیون اسمتھ کے ساتھ مل کر اپنی ٹیم کا مجموعہ200رنز تک پہنچادیا۔ بعدازاں کپتان اسٹیون اسمتھ 49رنزبنانے کے بعد حسن علی کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوئے۔

ڈیوڈوارنر نے حسن علی کی گیندپر وکٹ کیپر محمد رضوان کو کیچ دینے سے قبل گیارہ چوکوں اور دو چھکوں کی مددسے 130رنز کی شاندار اننگزکھیلی۔جس کے بعد ٹریوس ہیڈ اور گلن میکسویل نے تیزی سے اسکورمیں اضافہ کرتے ہوئے 46ویں اوورمیں آسٹریلیاکے 300رنزمکمل کرادئیے۔

47 ویں اوورمیں ٹریوس ہیڈ 36 گیندوں پر دوچوکوں اور چارچھکوں کی مددسے 51نزبناکر آئوٹ ہوئے تو گلن میکسویل نے اپنالاٹھی چارج جاری رکھتے ہوئے مقررہ50اوورزمیں اپنی ٹیم کامجموعہ چھ وکٹوں کے نقصان پر 353رنز تک پہنچادیا، وہ 44 گیندوں پر دس چوکوں اور ایک چھکے کی مددسے78رنزبناکرناٹ آئوٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی نے تین جبکہ محمد عامر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

اظہرعلی پرایک میچ کی پابندی عائد

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ون ڈے کپتان اظہرعلی پر ایڈیلیڈمیں آسٹریلیاکے خلاف کھیلے گئے آخری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے